Pages

Popular Posts

Novel The Black Angel 4

Novel The Black Angel 4

Novel The Black Angel 4
Thursday, 28 April 2022

 Novel 

The Black Angel 

#کالی_پری 🌹

از محمد شارق

قسط 11


نوفل کے نکاح سے پہلے

 💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥

لبنہ نے زید سے احد کا نمبر لیکر 
احد کو یمنا کی نوفل کو لیکر جو فیلنگز ہے اسکے بارے میں بتایا اس نے پری کا کوئ ذکر نہیں کیا تھا 
لبنہ کا احد کو بتانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ نوفل اپنا کیریئر اور لبنہ کا شو خراب نہ کردے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The Black Angel
The Black Angel 


احد نے لبنہ سے بات کرنے کے بعد فوراً فہدکو بلوایا اور ساری بات بتائ ۔۔چونکہ یمنا کی فیملی تو دبئ ہی سیٹل تھی جس میں بس وہ اور اسکے والدین ہی تھے اور انکا اکثر پاکستان آنا جانا لگا رہتا یمنا کے والد کے بزنس کی وجہ سے ۔۔۔

فہد اور ثناہ آنے کے بعد سب یمنا کے والدین کے گھر میں اکٹھے ہوۓ اور زیبا نے نکاح کی بات رکھ لی جس پر یمنا زیادہ خوش تھی اور باقی کسی پرانے غم کو اپنے اندر محسوس کرنے لگیں۔۔۔۔ خاص طور پر احد اور نوفل ۔۔۔

نکاح کا طے ہوتے ہی سارے مرد دوسرے کمرے میں چلے گۓ اور نوفل کا اترا چہرہ جو ثناہ پہلے ہی دیکھ چکی تھی مرد جب جانے لگے تو ثناہ نے نوفل کو روکا یہ کہہ کرکہ ثناہ کو اس سے کام ہے ۔۔

جی امی !!!

نوفل نے الجھے لہجے میں کہا تو ثناہ نے اسے اپنے قریب صوفے پر بٹھا یا کمرے میں یمنا اور زیبا بھی موجود تھی

کیا بات ہے نوفل تم پریشان لگ رہے ہو؟

ثناہ نے اپنی فکر ظاہر کی جس پر نوفل نے یمنا کی طرف دیکھا اور پھر ثناہ کو جواب دیا۔

نہیں امی بس نکاح اتنی جلدی اسلیے ذرا نروس ہوں۔۔۔

نوفل نے دوبارہ یمنا کی طرف غصہ سے دیکھا۔۔

نوفل کی یہ بات  زیبا کو عجیب لگی ۔۔تو وہ بولی۔۔۔

مگر بیٹا یہ تو طے تھا نا کہ تمھارے شو کے بعد تم دونوں کی شادی ہوگی اور ابھی تو بس نکاح ہے اور ویسے بھی یہاں یمنا کے والد کے کافی رشتہ دار ہے تو انکی شمولیت بھی ہوجائے گی اور رخصتی تو ہم ولیمہ کے بعد ہی کرنے والے ہے تمھارے پاکستان جانے کے بعد ۔۔

زیبا کی بات مکمل ہوتے ہی سب نے نوفل کی طرف دیکھا جو اپنی آنکھوں میں آئ نمی کو یمنا کو دیکھتے ہوۓ  بے دردی سے پونچھتے ہوۓ باہر جانے کیلۓ اٹھ کھڑا ہوا تھا تو ثناہ نے اسکا ہاتھ پکڑ کر دوبارہ بٹھایا 

نوفل تم مجھے الجھن میں ڈال رہے ہو بیٹا کیا تم دونوں لڑے ہو یا کوئ اور بات ہے مطلب مجھے تمھارا رویہ پریشان کر رہا ہے !!!!

ثناہ کی اس بات پر نوفل کا ضبط ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھوں سے آنسوں بہہ جاتے ہیں۔۔

امی جو سزا میں نے اسے اسکے جیتے جی دی نا اب  وہ مر کر مجھے میرے کیے کی سزا دے رہی ہے ۔وہ آواز !!وہ میرا دیوانہ پن!!! اس آواز کیلۓ پاگل ہونا !!!پتا ہے کیوں ہے کیونکہ وہ مر کر اپنی آواز کے ذریعے مجھے روز ہر روز مارتے رہی گی !!!

نوفل کی یہ باتیں دوازے پر آتے احد کے قدم روک چکی تھی ۔۔

کیا کہہ رہے ہو نوفل ؟

ثناہ نوفل سے پوچھتے ہوۓ یمنا کی جانب سوالیہ نطروں سے دیکنھے لگی جسکا حال بھی نوفل جیسا ہی تھا وہ روتے ہوۓ بول پڑی۔۔۔

خالہ نوفل جس آواز کیلۓ دیوانہ ہے وہ آواز پری کی تھی ۔۔

یمنا یہ کہہ کر رو پڑی جبکہ ثناہ اور زیبا دونوں پر بجلی ٹوٹی تھی اور احد پری کا نام سنکر  اپنا دل تھامے کھڑا تھا۔۔۔

نوفل نے اپنا سر جھکا لیا تھا اور ثناہ سے مخاطب ہوا۔۔۔

امی میں نکاح نہیں کرنا چاہتا میں  زبردستی نکاح کر رہا ہوں کیونکہ مجھے پتہ ہے آپ لوگ کوئ تماشہ نہیں چاہو گے مگر میں یمنا کو دل سے قبول نہیں کرسکوں گا کبھی بھی نہیں مجھے معاف کردے سب۔۔

نوفل نے اپنی بات ختم کی اور ایک گہرا سانس لے کر باہر جانے کے ارادے سے اٹھ کھڑا ہوا تو اپنے قدموں میں کسی کو روتا پایا!! یمنا کو!!!! ۔۔۔

رکو نوفل !!!!ان سب میں میری غلطی کیا ہے جیسے تم شروع سے پری سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے اور ہماری مائیں ہماری شادی کی خواہش مند اسی طرح میں بھی شروع سے ہی تم سے شادی کی خواہش مند ہو جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے تمھارا نام اپنے نام کے ساتھ ہی سنا ہے مجھے یہی بتایا گیا کہ میں تم سے اور تم مجھ سے منسلک ہو پری کو تم نے انکار کیا مگر مجھے کبھی نہیں کیا تو پھر میری چاہت سے اب انکار کیوں پری ہی کی وہ آواز تھی جس دن مجھے پتا چلی اسی دن وہ حادثہ ہوا تھا اور مجھے تب کہاں پتہ تھا کہ تم کس حد تک اس آواز کے دیوانے ہوں میں کسی کی خوشی مار کر کبھی خوش نہیں رہ سکتی مگر میں نے کب کسی کی خوشی جان کر ماری ہے میں نے کیا کیا ہے تم سے یہ رشتہ دل سے نبھانے نہیں ہوگا تو پھر میں بھی تمھارے سوا کسی کو اپنا نہیں سکتی ۔۔۔نوفل میں چاہتی ہوں تمھیں کیا یہی میرا قصور ہے خدا کیلئے اپنی تکلیف جب تمھیں پتہ ہے تو پھر میری تکلیف کیوں دکھائی نہیں دے رہی۔۔۔

یمنا کی باتوں سے سب کی آنکھیں نم ہو گئ تھی کسی کے پاس کوئ جواب نہیں تھا تبھی احد کمرے میں آیا۔۔

گریٹ ماۓ بواۓ تم تو بہت بڑے ہوگۓ ہو مجھے پتہ ہی نا تھا کہ  تمھیں رشتوں سے انکار کرنا بھی آتا ہے ۔۔

احد کی آواز پر سب چونک گۓ تو نوفل  احد کی جانب بڑھا۔۔۔

چاچوں پلیز میری بات سنے !!!

نوفل کچھ بولتا اس سے پہلے احد نے اسے ہاتھ کے اشارے سے اپنے پاس آنے سے روکا۔۔

رکو نوفل مجھے تم سے کوئ گلہ نہیں میں بلکہ خوش ہوں کہ تم نے اپنی دل کی بات کہی ہوگی میری بیٹی سے ویسے بھی ان چاہے رشتہ زندگی برباد کرتی ہے اور میری بیٹی اس سے بچ گئ مگر پھر بھی اب تو وہ ہمارے بیچ موجود نہیں تو پھر اسکا تذکره کیوں!!!!!!

بولتے بولتے احد کی آواز سخت ہوگئ تھی تبھی یمنا کی سسکیاں سنکر احد اسکی طرف گیا اور اسے اپنے سامنے کھڑا کیا ۔۔

میری بیٹی بھی شاید ایسے ہی روئ ہوگی یا شاید نہیں کسی کو پتہ نہیں تو پھر اس کو تم کیوں رلا رہے ہو۔

احد نے یہ کہتے ہوۓ نوفل کی جانب دیکھا تو نوفل افسوس بھرے لہجے میں احد سے بولا۔۔

چاچوں پلیز مجھے معاف کردے پلیز۔۔۔

اگر تم واقعی معافی چاہتے ہو تو کل اس بچی سے نکاح کرلو اور اس کمرےمیں جو باتیں ہوئ ہے وہ اب میں دوبارہ کسی کے منہ سے نا سنوں خاص کر میری بیٹی کے بارے میں اب کوئ بات نہیں کرے گا ویسے بھی پرسوں فہد واپس جاۓ گا بزنس کے سلسلے میں تو تمھارا نکاح کل ہی ہوگا لیکن تم انکار کرنا چاہو تو کر سکتے ہو اگر تم میں اور گناہوں کو برداشت کرنے کی طاقت ہے تو۔۔۔۔

احد یہ کہہ کر چلا گیا اور کمرے میں گہری خاموشی چھائ رہی جبکہ ثناہ صوفے پر بیٹھی بیتے باتیں یاد کرکےآنسوں بہانے لگی۔۔۔۔

 🔈🔉🔊💿💿💿💿💿🔈🔈

اگلی صبح آھل کے جاتے ہی اینجل جولی کے ساتھ زید کے کمرے میں ریہرسل کرنے گئ جولی کو عجیب لگ رہا تھا کیونکہ اینجل ایسے بیہیو کر رہی تھی جیسے رات کو کچھ ہوا ہی نا ہو اور یہی حال زید کا ساتھ 

ہے گائز اب ذرا ریسٹ کر لیتے ہے چلو کہی باہر جاکر لنچ کرتے ہے ۔۔

زید نے دونوں کی طرف دیکھ کر کہا تو جولی نے اینجل کی جانب دیکھا کہ وہ کیا کہتی ہے مگر اینجل خاموش رہی تو زید اٹھ کھڑا ہوا میں تو جا رہا ہوں اگر نہیں آنا ہے تو شام کو ریڈی رہنا کیونکہ ہمیں کنسرٹ اسٹیڈیم جانا ہے وہاں کچھ فوٹو شوٹ اور چھوٹا سا انٹرویو دینا ہوگا کل کے شو کیلئے ۔

زید باہر چلا گیا تو جولی کیچن کی جانب بڑھی اینجل بھی اسکے پیچھے آئ ۔۔

کچھ چاہیۓ تمھیں اینجل یا لنچ ہی بناۓ ؟؟؟

جولی نے اینجل کی طرف دیکھتے ہوۓ تو اینجل نے اسے بغیر دیکھے کہا۔۔۔

نہیں لنچ میں بنا لیتی ہوں ۔

جولی فرج کی طرف بڑھی اور چکن نکالنے لگی ۔۔

اگر لنچ بنانا ہے تو کچھ اسپیشل بنالو آھل سر کو چکن بہت پسند ہے تو چکن کا کیا بناؤ گی کیونکہ ہوسکتا ہے آھل سر آج جلدی آۓ۔۔

جولی یہ کہہ کر سنک کی طرف بڑھی تو اینجل بریانی بنانے کی تیاری کرنےلگی۔۔۔

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸💖💖🌸

زید اکیلا  لنچ کرنے جا رہا تھا تو اسنے لبنہ کو فون کرکے بلایا اور وہ مان گئ تھی 

اب دونوں ساتھ لنچ کر رہے تھے اور ساتھ ساتھ ہلکی پلکی بات چیت بھی۔۔۔

لبنہ مجھ سے شادی کرونگی ۔۔۔

زید کےاس سوال پر لبنہ جو کھانا کھا رہی تھی چونکی اور نوالہ اسکے گلے میں اٹک گیا وہ کھانسنے لگی تو زید نے فوراً اسے پانی کا گلاس تمایا ۔۔لبنہ کی حالت ذرا سنبھلی تو اسنے زید کو خود کو تکتے ہوۓ پایا تو وہ شرما گئ زید اسکا گورا چہرہ لال ہوتے ہوۓ دیکھنے لگا اسکی آنکھیں شرم سے جھکنے لگی تھی تو زید نے اسکی جانب مسکراتے ہوۓ دیکھ کر کہا۔۔

ہے تم بھول تو نہیں گئ ہو نا کہ ہماری منگنی ہو چکی ہے ۔۔۔؟؟؟!!!

زید کے سوال پر لبنہ نے اسے آنکھیں دکھائی ۔

میں نہیں تم بھول جاتے ہو اور میرا اس وقت شادی کا کوئ ارادہ نہیں ہے۔۔

لبنہ کا جواب سنکر زید کا چہرہ مرجھا گیا جسے لبنہ نے بھی دیکھا۔۔

اگر تم ویٹ کرسکتے ہو تو کنسرٹ کے بعد چھ مہینے تک انتظار کرنا پڑے گا۔۔

یہ سنکر زید کے چہرہ کھل اٹھا اور دونوں اب اپنی مستقبل کی پلاننگ کرتے ہوۓ کبھی لڑتے تو کبھی ہنستے ہوۓ باتیں کرنے لگے

 🌺💐🌷🌹🌻🍁🍁🌺💐🌷🌺

اینجل کھانا بنا چکی تھی اور جولی کے ساتھ ڈائینگ ٹیبل پر کھانا کھا رہی تھی 

واؤ  اینجل بہت مزیدار بریانی ہے اور رائتہ بھی ۔۔

اینجل اسکی باتوں پر بس مسکرا رہی تھی تبھی آھل کچن کی طرف آیا ۔

ھیلو ایویری ون کیا میں بھی بیٹھ سکتا ہوں ؟؟

آھل نے اینجل کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا جو اسے دیکھنے کے بجائے اپنا کھانا کھا رہی تھی 

جی سر کیوں نہیں پلیز !

جولی نے جواب دیا

آھل بیٹھ گیا اور پلیٹ میں اپنے لیے بریانی ڈالنے لگا۔۔

سر آج بریانی اینجل نے بنائ ہے مزیدار ہے ۔۔

آھل اینجل کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو اینجل نے آنکھیں چرائی ۔۔

جولی یہ سب دیکھ رہی تھی اور کھیر لانے کے بہانے کچن میں چلی گئ۔۔

دونوں خاموش تھے ۔۔اینجل  اپنی پلیٹ ختم کرکے اٹھنے لگی تو آھل نے اس سے کہا

کہاں جا رہی ہو جولی کھیر لینے گئ ہے کھا کر جاؤ ۔۔۔

مگر اینجل بغیر کوئ   جواب دیۓ جانے لگی تو آھل غصہ سے اٹھ کر اسکے سامنے آکھڑا ہوا۔۔

مسئلہ کیا ہے تمھارے ساتھ کیوں مجھے  تکلیف دے رہی ہو پلیز میری فیلنگز سمجھو میں تمھارے چہرے پر نہیں تم پر تمھاری آواز پر مرتا ہوں پلیز مجھ سے بات کرو میں ۔۔۔میں  تم سے بات کرنے کیلۓ ترس رہا ہوں پلیز ۔۔

کہتے کہتے آھل کی آواز میں درد بھر گیا تھا مگر اینجل اسے بغیر جواب دیۓ وہاں سے چلی گئ کچن کے طرف آکر اسکی نظر جولی پر پڑی جو ہاتھوں میں کھیر کی ڈش لیے کھڑی تھی اور اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے تو اینجل فوراً اسکے پاس آئ 

جولی کیا ہوا؟

اینجل نے پریشان ہوتے ہوۓ پوچھا تو جولی نے اپنے آنسو پونچھے ۔۔

اینجل میں نے آھل سر کو اتنی تکلیف میں تب بھی نہیں دیکھا تھا جب سارہ مری تھی ...مجھے پتہ نہیں تم کیوں اور کس وجہ سے آھل سر کو انکار کر رہی ہو تمھاری اپنی زندگی ہے ہمارا کوئ حق نہیں ہیں مگر تمھیں آھل سر سے بہتر کوئ نہیں ملے گا ۔۔جولی یہ کہتے ہوۓ جانے لگی تو رک کر دوبارہ اسکے پاس آئ 

تمھیں پتہ ہے تم اسٹل ورجن ہو اگر تمھیں یہی ڈر ہے  تولیکن یقین کرو اگر تمھارے پیرنٹس ابھی یہاں ہوتے تو انکی بھی فرسٹ چوائس تمھارے لیے آھل سر ہی ہوتے ۔۔..

جولی اینجل کو دیکھے بغیر جانے لگی تو  اسکی سسکی پر اسکے جانب حیرت سے دیکھنے لگی ۔۔

جولی میں مرنا چاہتی ہوں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں۔۔

اینجل کو روتا دیکھ کرجولی ڈش سلپ پر رکھ کر اسکے پاس آئ

اینجل میں نے دنیا دیکھی ہے آھل سر سے اچھا انسان تمھیں کبھی نہیں ملے گا کل کنسرٹ میں اظہار کر دینا مجھے پتہ نہیں کیوں ایسا لگتا ہے کہ تم بھی آھل سر کو چاہنے لگی ہو بس سمجھ نہیں پا رہی ہو

یہ کہہ کر جولی نے اسکے آنسو پونچھے اور اسے کمرے میں جاکر آرام کرنے کا کہا تاکہ شام کو کنسرٹ اسٹیڈیم میں جاتے وقت فریش رہے اور کچن سے باہر کھڑا  آھل انکی ساری باتیں سنکر جانے لگا تھا۔۔۔

 💙💜💚💜💙💜💚💜💙💛

رات کو اسٹیڈیم جاتے ہوۓ زید  جولی اور اینجل کو اپنے اور لبنہ کی شادی کے پلان بتا رہا تھا اور وہ سنتے ہوۓ ہنس رہی تھی ۔

وہ اسٹیڈیم  پہنچ کر اپنا انٹرویو دیکر واپس گھر آچکے تھے اںٹرویو میں زید ہی بولتا رہا تھا اینجل بس اسکے ساتھ تھی ۔

جبکہ نوفل کا انٹرویو بہت اچھا گیا تھا 

وہ انٹرویو کے بعد اکیلا روم میں بیٹھا اپنے موبائل میں  پری کی ویڈیو سے اسکے چہرے کو زوم کرکے دیکھ رہا تھا جو دھندلا نظر آرہا تھا اور یمنا اسے دیکھ چکی تھی وہ اسکے پاس آئ تو نوفل  اسے دیکھ کر موبائل جیب میں ڈالنے لگا تو یمنا نے اسکا ہاتھ پکڑ کر موبائل واپس اسکے ہاتھ میں رکھا 

میں تم سے یہ حق کبھی نہیں چھینوں گی نوفل میں اگر چاہتی تو یہ ویڈیو کب کے ڈیلیٹ کرسکتی تھی  میں تمھیں یہ دکھانا چاہتی تھی مگر ایسے نہیں بلکہ ہماری شادی سے پہلے کیونکہ میں تم سے کچھ چھپانا نہیں چاہتی کبھی بھی نہیں ۔تم بلے مجھے اپنا پیار نہ دو بس نام سے الگ مت کرنا اب چلو گھر آرام کرو کل شو ہے نا چلو ۔

یمنا جانے لگی تو نوفل اسے جاتا دیکھکر خود بھی اب جانے لگا تھا۔

کنسرٹ ڈے۔۔
 🔈🔈🔈🔈💥💥💥🔈🔈🔈

آھل کو ارجنٹ کسی سرجری کیلۓ صبح صبح ہی جانا پڑا تھا اور دوپہر ہوتے ہی زید نے پورا گھر سر پر اٹھا لیا تھا ۔۔۔

جولی اینجل جلدی کرو ہمیں دوپہر کے بعد کنسرٹ سینٹر میں پہنچنا ہے وہاں پر تیار وہ خود کریں گے جولی!!!جولی !!!

زید آواز دیتا ہوا اپنے کمرے سے نیچھے کی جانب آرہا تھا تو اسےاینجل اور جولی تیار کھڑے ملے۔۔۔

جولی آنکھیں سکیڑے زید کی جانب دیکھ رہی تھی اور اینجل مسکرا رہی تھی ۔زید بغیر کچھ کہے چھپ چھاپ وہاں سے جانے لگا تو جولی اسکے سامنے آکر کھڑی ہوگئ ۔۔

کب سے شور مچایا ہوا ہے اور خود اب آۓ ہو ایک گھنٹے بعد۔۔

جولی نے زید کو آنکھیں دکھاتے ہوۓ کہا تو زید نے اپنے دونوں کان پکڑ لیے۔۔

سور ی جولی پلیز چلتے ہین ورنہ لیٹ ہوجائے گے۔۔

وہ تینوں نکلے اور سارے  رستے زید اینجل سے کنسرٹ کے حوالے سے اہم باتیں بتاتا رہا یہاں تک کہ وہ سینٹر تک پہنچ گۓ تو گاڑی سے اترتے ہوۓ جولی کا موبائل بجا جس پر آھل کی کال آرہی تھی۔۔

جولی نے فوراً کال اٹینڈ کی۔۔۔

ھیلو سر !!!

جولی تم کہاں ہو؟

آھل نے جولی سے پوچھا

سر میں کنسرٹ سینٹر میں ہوں کیوں سر؟

جولی نے پوچھا۔۔۔

اوہ وہ ایکچوئیلی مجھے وہ فائلز چاہیئے تھی جو میں نے تمھارے پاس رکوائ تھی کیونکہ لندن سے ٹیم آئ ہوئ ہے اور میٹینگ ابھی تھوڑی دیر میں اسٹارٹ ہوگی ۔۔

آھل پریشان ہو رہا تھا۔۔۔

سر میں آرہی ہوں آپ ویٹ کرے ۔۔

جولی نے زید اور اینجل کی طرف دیکھتے ہوۓ جواب دیا تو زید نے اشارہ سے پوچھا کہ کیا ہوا تو جولی نے فون منہ سے ہٹا کر زید کو بتایا تو زید نے جولی سے اسکا موبائل مانگ کر آھل سے بات کی ۔۔

بھائ یہ کیا آج بھی میٹنگ آپ کو آنا نہیں ہے کیا۔۔۔؟؟؟؟

زید نے ذرا خفگی سے پوچھا تو آھل مسکرایا اور اسے جواب دیا۔۔

یہ شو تمھارے ساتھ ساتھ میرے لیے بھی امپورٹنٹ ہے میں تمھارے پرفارمنس سے پہلے آنے کی کوشش کروں گا بس مجھے میسج کر دینا اور جولی سے کہو کہ جلدی ٹیکسی کرے اور ہاسپیٹل آجاۓ اوکے باۓ اینڈ بسٹ آف لک۔۔۔

آھل فون بند کرچکا تو زید نےجولی کو آھل کا  پیغام دیکر اسکا موبائل واپس کردیا۔۔

اینجل نے پریشان ہوتے ہوۓ جولی کو دیکھا تو جولی اسکے پاس آئ

اینجل نروس مت ہو زید لبنہ سے بات کرلے گا وہ تمھاری ہیلپ کر دے گی میں کام ختم ہوتے ہی آجاؤ ں گی اوکے باۓ ۔۔

جولی جانے سے پہلے اینجل کو تسلی دیکر اور زید کو اسکا خیال رکھنے کا کہہ کر نکل گئ۔۔۔

زید اور اینجل اب سینٹر میں اپنے روم کی جانب جا رہے تھے تو زید نے اینجل کے چہرے سے اسکی پریشانی بھانپ لی ۔۔

اینجل پلیز نروس مت ہو اگر پرفارم کرتے ہوۓ تم سے گانے نا ہوا تو بس لپ سنگ اچھے سے کر لینا کیونکہ ریکارڈنگ سے ہیلپ ہوجاتی ہے ویسے بھی لائیو شو ہے اورمینجمنٹ  کوئ رسک نہیں لے گی اسلۓ پر سکون رہو ابھی میک اپ آرٹسٹ اندر ہوگے وہ تمھیں تیار کرے گیں میں لبنہ کو بھیجتا ہوں۔۔

زید اسے روم میں بٹھا کر اپنےموبائل سے لبنہ کو کال کرکے بلانے لگا۔۔۔

 🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

نوفل اپنی ٹیم کے ساتھ ریہرسل اور کر رہا تھا اور سب تیار بھی ہو رہے تھے تبھی لبنہ جو فون پر زید سے بات کر رہی تھی کال ڈسکنکڈ ہوتے ہی اپنی ٹیم سے مخاطب ہوئ  

گائز پلیز مقابلہ بہت ٹف ہے سارے کنٹسٹنٹ فل فارم میں ہے اور میں جا رہی ہوں زید کی سنگر کا فرسٹ شو ہے اسے ذرا کمپنی دینے ۔۔

لبنہ یہ کہہ کر جانے لگی تو نوفل نے اسے روکا۔

لیکن میڈم یہاں آپکی ضرورت پڑ سکتی ہے ابھی تک آپ نے ریکارڈنگ فائنالائز ہی نہیں کی ہے اور کنسرٹ شروع ہونے میں اب زیادہ ٹائم نہیں ۔۔۔

لبنہ پریشان ہونے لگی تو اسکی نظر یمنا پر پڑی جو موبائل لیے بیٹھی تھی۔

یار یمنا پلیز میرے لیے یہ فیور کردو بس اس لڑکی کے تیار ہونے تک اسکے ساتھ رہو جیسے ہی میں فارغ ہوگی میں آجاؤں گی۔۔

یمنا  نے ایک نظر نوفل کی جانب دیکھا جیسے اسکی اجازت طلب کر رہی ہو اور لبنہ نے اسے اسطرح دیکھتے ہوۓ دیکھ لیا تو اسکے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئ۔۔

  

اوہ کم آن نوفل وہ تم سے اجازت لے رہی ہے پلیز اسے جانے کا کہو۔۔

مگر نوفل نے یمنا کی جانب دیکھے بغیر لبنہ کو جواب دیا ۔۔

وہ جہاں چاہے جا سکتی ہے اسے اجازت کی ضرورت نہیں ۔۔

نوفل یہ کہہ کر اپنی ٹیم کے قریب گیا اور لبنہ کو نوفل کی یہ بات عجیب لگی جبکہ یمنا اپنی آنکھو میں آئ نمی کو روکے ہوئ تھی ۔۔لبنہ اسے لیکر اینجل کے پاس گئ اس سے ملنے کے بعد وہ یمنا کو وہاں چھوڑ کر واپس اپنی ٹیم کے پاس آگئ جبکہ یمنا کو دیکھکر اینجل مزید نروس ہو چکی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اینجل تقریباً تیار ہو چکی تھی مگر یمنا اور اسکی کوئ بات نہیں ہوئ تھی ۔۔

کنسرٹ کی شروعات ہوچکی تھی پبلک سے سارا سینٹر بھر چکا تھا سارے کنٹسٹنٹ تیار تھے سبکو اپنی اپنی نشستوں پر بٹھانے کا مرحلہ شروع ہو چکا تھا ججز بھی آچکے تھے۔ اینکر پرسن اور ججز سے تمام کنٹسٹنٹ کا ہلکا پھلکا تعارف کروایا گیا ۔
اسی دوران اینجل کی نظر کہیں دفعہ نوفل پر گئ مگر یمنا کو اسکے آگے پیچھے دیکھ کر وہ منہ پھیر لیتی ۔۔۔۔

🔈💿💖💚💞💜❤💗🌿🌻🌼

تارہ آپا کا انتقال ہو  چکا تھا انکے انتقال کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا تھا ۔سنبل کی شادی بھی ہو چکی تھی اسکا شوہر فوج میں سپاہی کے عہدے پر تھا اور آجکل بارڈر پر تعینات تھا ۔۔۔
ثناہ نے سنبل کی والدہ کو تارہ آپا کا کچھ سامان انکے کوارٹر میں رہ گیا تھا وہ لے جانے کا کہا تھا تو سنبل نے ضد کی تھی وہ جاۓ گی اور اسی بہانے پرانی یادیں بھی تازہ ہو جاۓ گی ۔۔۔

سنبل کوارٹر میں بیٹھی پری کے ریڈیو کو سینے سے لگاۓ رو رہی تھی اسے پری کے ساتھ بتاۓ سارے لمحے یاد آرہے تھے تبھی ملازمہ نے آکر بتایا کہ اسکے ابو جلدی آنے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ رات ہونے والی تھی تو سنبل اب سامان سمیٹ کر جاتے ہوۓ ثناہ سے ملنے کا ارادہ کر چکی تھی۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🔊🔊🔊🔊🔊۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوچکی تھی شو شروع ہو گیا تھا۔۔۔اینکر پرسن اسٹیج پر آچکا تھا۔۔

hello nd good evening every body 
ur waiting time is almost over

so here are judges u know them....

اینکر پرسن باری باری ججز کا تعارف دینے لگا اسکے بعد اسکرین پر تمام کنٹسٹنٹ کا تصویری تعارف کرایا

جولی جو آھل کے میٹینگ ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی اس سے برداشت نہیں ہو رہا تھا کیونکہ اسکا سارا ذہن کنسرٹ کی طرف تھا۔۔تبھی اس نے کچھ سوچ کر موبائل اپنے پرس سے نکالا۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🔊🔊🔊🔊🔊🔊۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اینکر پرسن ایک ایک کرکے سبھی کنٹسٹنٹ کو بلاتا جاتا وہ پرفارم کرتے داد وصول کرتے ۔۔اینجل کیلۓ یہ سب نیا تھا وہ بہت گبھرائ ہوئ تھی اور نوفل جو اسکے سامنے  ہی بینچ پر بیٹھا تھا اسے نا دیکھے اسلیے اینجل سر جھکاۓ بیٹھی تھی زید اسکے برابر میں بیٹھا تھا اسے اینجل کا پریشان ہونا نارمل لگا 

اینجل گبھرا رہی ہو پلیز ریلیکس ہوجاؤ ہم کر لینگے اوکے۔۔

زید نے اینجل کی طرف دیکھ کر کہا تو جواب میں اینجل مسکرائ ۔

ایک ایک کرکے سارے کنٹسٹنٹ پرفارمنس دے چکے تھے اور ہر بار پبلک کا شور ۔۔

اینکر پرسن اسٹیج پر آیا اور سیکنڈ لاسٹ پرفارمر کی آناؤسمنٹ کرنے لگا۔۔

ok guys second last but not least performer tha favourite nd heart beat of all yes one nd only Nofillllll!!!!

نوفل کا نام سنکر پورا اسٹیڈیم شو ر مچانے لگا۔۔

نوفل اپنا گٹار سنبھالے اٹھا اور ایک نظر اپنے موبائل میں موجود پری کی دھندلی تصویر پر ڈالی اور اسے یمنا نے ایسا کرتے دیکھ لیا تھا وہ اپنی ٹیم سے ملکر اسٹیج کی طرف بڑھا مگر یمنا سے نہیں ملا جس پر یمنا کی آنکھوں میں آنسو آگۓ تھے۔

نوفل کی پرفارمنس ثناہ فہد اپنی حویلی میں جبکہ احد گاڑی میں ڈرائیو کرتے ہوۓ گاڑی میں موجود اسکرین پر دیکھ رہا تھا۔۔۔

نوفل اسٹیج پر آچکا تھا
پورے اسٹیج پر اندھیرا اور اسپاٹ لائیٹ نوفل پر اس نے اپنا گٹار سنبھالا اور گانے لگا۔۔۔

mai dekho teri photo so so bar kure
k nikle toofan seene vich so so bar kure

نوفل کے گاتے ہی لبنہ نے یمنا کی طرف شرارتی نظروں سے دیکھا۔

ہمم یمنا کیا جادو کر دیا ؟؟؟

مگر جواب میں یمنا طنزيہ ہنسی چہرے پر لاۓ روتے ہوۓ جو بولی وہ اینجل نے بھی سنا۔

یہ گانا میرے لیے نہیں پری کیلۓ گا رہا ہے نوفل !!!!

زید آھل کو میسج لکھ کر سینڈ کر رہا تھا تبھی اینجل وہاں سے روتے ہوۓ باہر نکلی جس پر سبکی نظر گئ تھی زید پریشان ہوکر اسکے پیچھے بھاگا لبنہ بھی ڈر گئ تھی 

tu sapne mai a he jati hy
tu neende ura he jati hy
tu mil ek bar kure

نوفل آنکھیں بند کیے دل سے گا رہا تھا اور اینجل ہر لفظ پر مزید روتی۔۔

زید اینجل کے پاس کھڑا اسے چھپ کرا رہا تھا مگر وہ بس رو ہی رہی تھی زید کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو اس نے آھل کو فون کیا ۔۔

ھیلو بھائ پلیز اینجل سے بات کرے اسے سمجھاۓ وہ رو رہی ہے۔

زید نے فون اینجل کی طرف بڑھایا مگر اینجل بات کرنے سے منع کرتی ہے تو زید فون اسپیکر پر رکھتا ہے

اینجل!!

آھل کی آواز کے ساتھ نوفل کی گانے کی آواز آتی ہے۔

  deewane tune krdia ese tere bin ab reh na sakoo
dil ki bat tujhe akar mai keh na sakoo
meri goodmorning tu hy meri goodnight b tu
ye dunya wrong lage hy
mere liye right b tu
tu ban meri jan kude 
dewana nirmaan kude
tu kr ehsan kude

.
اینجل یہ گانا نہیں میرا اظہار محبت ہے پلیز آج مجھے جواب چاہیۓ مجھے نا امید مت کرنا اٹھو اور میرے لیے پرفارم کرو اگر  مجھے کچھ سمجھتی ہو تو۔

فون بند ہو چکا تھا اور لوگوں کی شور اور تالیون کے سا تھ نوفل کا پر فارمنس بھی۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❤💞💗🌸💕💓💖💞۔۔۔۔۔۔۔

پورا اسٹیڈیم بھرا پڑا تھا اور چاروں طرف بڑے اسکرین لگے ہوۓ تھے اور پرفارم کرنے والا اس پہ نظر آتا تھا میڈیا بھی موجود تھا اس کنسرٹ کی لائیو ٹیلی کاسٹ بھی ہو رہی تھی اور کنسرٹ میں شامل پرفامر کیلۓ اسٹیج کے سامنے اوپر نشستیں تھی جہاں انھیں بیٹھنا تھا 

ہر پرفارمر جانا پہچانا تھا انکے فین ان کیلئے شور مچاتے اور انکے پرفارمنس پر جھومتے  

نوفل کیلۓ جتنا کریز اسکے فینز نے دکھایا اسکی ٹیم کو اپنی جیت کا یقین ہو گیا تھا

اینکر پرسن اسٹیج پر آچکا تھا اور آخری پرفارمر کی اناؤسمنٹ کرنے والا تھا

لبنہ پریشان دکھ رہی تھی تو نوفل نے اسے دیکھا

میڈم آپ پریشان کیوں ہے ہم جیت جاۓ گے آپ نے کریز نہیں دیکھا پبلک کا ؟؟میں آج خوش ہوں۔۔

نہیں نوفل میں زید کیلۓ پریشان ہوں دعا کرو اسکے ساتھ بھی اچھا ہو بلے میں اس سے ناراض ہوں مگر !!!

لبنہ کہتے کہتے رکی تو نوفل بھی چھپ ہوکر اپنی نشست پر بیٹھ گیا تو لبنہ بھی آکر بیٹھ گئ

ok guys  now we r going to announce our final contestant plz  wellcome our favourite dj Zaid with a surprise singer Angel 

پلیز اینجل اب چلو پلیز آھل کی خاطر پلیز اب اناؤسمنٹ بھی ہو چکی ہے چلو جلدی  

آھل کا نام  سنکر اینجل چونک چکی تھی 
ہاں میں تیار ہوں !!! 

good come on lets rock the world sis

sis!!!!
یہ سنتے ہی اینجل نے زید کی طرف خوشی اور حیرت سے دیکھا اور اب اک نۓ جوش کے ساتھ اٹھکر اسٹیج پہ آچکی تھی 

لائیٹ مدھم تھی اسکا مائیک سیٹ کرتے ہوۓ ہیلپر نے اسکی طرف دیکھا تو بولی

wowwwww ur very gorgeous oh my u r going to killing all ..
all the best pretty

ویسٹرن مگر ڈھکے ہوۓ ڈریس میں وہ واقعی قیامت لگ رہی تھی۔۔

جولی آھل کے ساتھ میٹینگ میں آئ ہوئ تھی جو بس ختم ہونے والی تھی وہ سارا کنسرٹ موبائل پر لائیو دیکھ رہی تھی مگر جب زید اور اینجل کی پرفارمنس کی باری آئ تو وہ ویٹنگ ایریا میں لگے بڑی l e  d پر اسٹاف سے کہہ کر وہی چینل لگا کر تیز والیم میں دیکھنے لگی اسکے ساتھ بیٹھے دوسرے لوگ بھی اب آہستہ آہستہ اسی طرف متوجہ ہونے لگے

زید نے آھل کو پرفارمنس اسٹارٹ ہونے کی اطلاع میسج پر دی تو اسنے جواب میں آنے کی اطلاع دی

لائیٹ آہستہ آہستہ تیز ہوتے گئ اب اسٹیج پہ زید اپنے ڈی جے ٹیبل پر اوراینجل  سر جھکاۓ مائیک لیکر کھڑی تھی اور زید نے میوزک چلا دیا اور اب اینجل پر پورے اسٹیدیم اور سارے پرفارمر اور ججز کی نگاہیں تھی

شاہ حویلی میں بھی فہد اور ثناہ یہ کنسرٹ ٹی وی پہ دیکھ رہے تھے تبھی سنبل وہاں ثناه کو اللہ حافظ کہنے آئ 

سنبل بیٹھو نہ ابھی آخری پرفارمنس ہے اسکے بعد جیتنے کا نام بتایا جاۓ گا  نوفل جیت جاۓ دعا کرو۔۔

نہیں میں چلتی ہوں ابو انتظار کر رہے ہیں میں بس اللہ حافظ کہنے آئ تھی

سنبل اب باہر جانے لگی کہ ٹی وی  سے آتی آواز نے اسکے قدم روکے اور وہ جلدی سے مڑی جبکہ ثناہ کا حال بھی برا تھا دونوں حیرت سے ٹی وی کی جانب دیکھ رہی تھیں

gucci paiye mayne nae rakde
gal na kade kare meri haq de

mere liye ek pal na tere ko
gutte teri gari hy ek lakh di

tere liye sari duniya gatti main
ve tu ni takta mainu

haye re sari duniya gatti main
ve tu ni takta mainu

nira ishq ae tu
na pata tenu
mai tere agay peche
tu na takhe mainu

اس آواز نے نہ جانے کتنے لوگوں کو حیران کر دیا تھا سب کے دل ہل گۓ تھے نوفل کو اپنی سماعتوں پر یقین نہیں ہو رہا تھا اور نا ہی شاہ محل میں موجود ثناہ اور سنبل کو جبکہ جولی خوشی سے اچھل پڑی تھی اور آھل !!!

آھل یہ سنتے ہی میٹنگ روم سے باہر آچکا تھا جولی اسکے چہرے پر آئ خوشی کو دیکھ چکی تھی تبھی آھل خوشی سے چلایا جولی چلو جلدی۔۔۔۔

جولی آھل کے پیچھے گاڑی تک آئ اور اب وہ موبائل پر شو دیکھتے ہوۓ سینٹر کی طرف جا رہے تھے۔
آھل نے جیسے سب پالیا تھا۔۔۔

اینجل اپنے اندر کے طوفان کو روکے گا رہی تھی جبکہ  ساری پبلک خاموش تھی کوئ شور نہیں کوئ تالیاں نہیں سب اینجل کی آواز سن رہے تھے اس میں کھو چکے تھے اور یہی حال ججز کا تھا۔۔

mere dil ch ek reej hy 
reej krde puri meri 
mai sari umar liye bn k rehna
rehna a guri teri
ve kethe rehne
ve ki na behne ae
ek vari das ja sanu

mera ishq  hy tu ishq  hy tu 
ishq hy tu ishq hy tu

گاتے گاتے اینجل سے برداشت نہ ہوا اور وہ گھٹنوں پر بیٹھ کر سر جھکاۓ رونے لگی زید اسکی طرف آنے لگا تبھی ایئر پیس پر دونوں کو لبنہ کی آواز آئ جو اینجل کو اسطرح دیکھ کر بھاگتے ہوۓ کنٹرول روم آئ تھی ۔۔

زید نہیں مت جاؤ ورنہ تمھیں ڈس کوالیفائ کر دینگے تم کنٹرول کر سکتے ہو اس پر فوکس کرو اور اینجل پلیز آٹھو کم آن ورنہ پتہ نہیں کیا ہوگا ۔۔

یہ کہہ کر لبنہ بھی رو پڑی تھی اور گاڑی میں آھل اور جولی یہ منظر دیکھ کر ڈر گۓ تھے تبھی
جولی کے منہ سے نکلا ۔۔۔

سر اینجل مر جاۓ گی جلدی چلاۓ 

جولی کے منہ سےیہ سنتے ہی آھل نے گاڑی کی اسپیڈ بڑھائ اور سینٹر پہنچ کر اندر کی جانب دھوڑا 

آھل اب تماشیوں کو چیرتا ہوا بالکل اسٹیج کے قریب پہنچ چکا تھا ۔تبھی اینجل کی نظر روتے ہوۓ آھل پر پڑی تو وہ اسی کی طرف دیکھ کر اٹھتے ہوۓ گانے لگی۔۔۔

tere hath vich hath hoe mera
tere te ek vas hue mera
mere te koe sohni mil je ne
ho dil he dil dhadke na tera
dhineda mainu disdaa hr taa tu
thay ratee sapniya vich ve tu
mera ishq hy tu 
na pata tenu
mai tere agay peeche
na take mainu
mera ishq hy tuuuuuuuu

گانا ختم ہوتے ہی ججز کھڑے تھے اور سارا اسٹیڈیم شورمچا کر کریز شو کر رہا تھا اپنا جبکہ یہ دونوں دیوانے کی طرح ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

وہ روتے ہوۓ اسی کی جانب دیکھ رہی تھی آج وہ اپنے دل کا سارا حال اسے بتانا چاہتی تھی سب کچھ جو اپنے دل میں دفن کر بیٹھی تھی وہ سب ۔۔۔۔وہ انتظار میں تھی کہ وہ  اپنی بانہیں پھیلاۓ  اور وہ دوڑتے ہوۓ اسکے پاس  جاۓ تو وہ اسے اپنی بانہوں میں سمولے اور وہ اسکے شانوں پر اپنے آنسوؤں کے ساتھ اپنے دل کا حال بھی بہالے۔۔۔

وہ کون ہے اور اب وہ شخص اسکے لیے  کیا ہے اگر آج نہیں بتاۓ گی تو شاید مر جاۓ گی۔۔۔

اس سے اب برداشت نہیں ہو پا رہا تھا وہ خود ہی اسکی جانب روتے ہوۓ دوڑ پڑی اور وہ جسکا حال بھی اسکے جیسا ہی تھا وہ بھی اسی لمحے کے انتظار میں تھا 

وہ اسکی طرف دوڑتے ہوۓ آرہی تھی اسپاٹ لائیٹ بھی جواسی پر فوکس تھی اب اسکے ساتھ ساتھ چل رہی تھی 

اور وہ اسکے قریب پہنچنے کو تھی تو وہ اپنی بانہیں پھیلانے لگا تھا مگر وہ دوڑتی ہوئ اس سے آگے نکل گئ ۔۔اسکے آگے نکلتے ہی وہ بھی اسے دیکنھے کیلئےغم و حیرت سے پلٹا تھا مگر وہ کسی اور کی بانہوں میں بلک بلک کر رو رہی تھی۔۔۔

بابا!!!

اینجل احد سےگلے لگتے ہی بولی

احد حیران ہو گیا تھا۔

اینجل کیا ہوا بیٹا ؟

اینجل نہیں بابا میں پری ہوں

جاری ہے۔۔۔۔🌹🌹
🌼💞⚘💕🌷💐😘💐

The Black Angel 

Novel 

کالی پری 

از محمد شارق

قسط 12


سبکی نظریں اس وقت احد اور پری پر تھی نوفل بھی وہاں پہنچ چکا تھا ۔ٹی وی پر بھی یہ منظر دکھایا جا رہا تھا۔۔جسے دیکھ کر ثناہ اور سنبل دونوں کا دل دھڑکنے لگا تھا ۔تبھی  سنبل زور سے چلائ 

یہ پری ہے !!!!

سنبل یہ کہہ کر باہر کی طرف بھاگی اور فہد جو سنبل کو جاتا دیکھ رہا تھا اب ثناہ کو  سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا تھا۔۔

فہد آپ جلدی دبئ فون کریں جلدی!!!

ثناہ یہ کہہ کر رونے لگی اور فہد اب احد کو فون کرنے لگا تھا۔۔۔۔
۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

احد اب بھی نا سمجھو کی طرح پری کی جانب دیکھ رہا تھا مگر آھل کا تو مانو دل دھڑکنا بند ہو رہا تھا کیونکہ آھل کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا نوفل اور یمنا کو بھی حیرت نے گھیر  لیا تھا۔

لبنہ بھی زید کے ساتھ وہاں  آچکی تھی۔۔

پلیز آپ سب اندر ویٹنگ روم میں  چلیں ۔۔۔

لبنہ نے کہا تو پری جو کب سے احد کے بانہوں میں تھی چونکی اور اس سے الگ ہوکر جیسے ہی مڑی اسکی نظر  آھل پر پڑی جو بے بسی سے اسی کی جانب دیکھ رہا تھا اسکی آنکھیں سرخ ہو چکی تھی رو کر یا بے بس ہو کر یہ تو آھل ہی جانتا تھا۔

 اسے زندگی مل گئ تھی وہ خوش تھا آج بہت خوش کہ اینجل نے اپنے احساسات کا اظہار کر لیا تھا وہ نہ جانے کونسی دنیا بسا چکا تھا جس میں وہ اور صرف اینجل تھے مگر شاید نہیں کیونکہ ایک باپ کی محبت ثقبت لے ہی جاتی ہے اور آج وہی ہوا ۔۔۔۔

وہ شاید اینجل بن کر آھل کی ہو جاتی مگر احد کو دیکھتے ہی وہ سب بھول گئ پراۓ اور خود ساختہ رشتے جو ہمیشہ انسان کو روندھ دیتے ہیں رنگ نسل دیکھتے ہیں مگر والدین کے ساتھ رشتہ ان جھوٹی بنیادوں پر ٹھکا ہوا نہیں ہوتا بچے جیسے بھی ہو والدین کو عزیز ہوتے ہیں بس سب کا طریقہ اظہار مختلف ہوتا ہے  ۔۔۔۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

سب اس وقت ویٹنگ ایریا میں موجود تھے 

 پری سر جھکاۓ کر سی پر بیٹھی تھی اور جولی اسکے پاس بیٹھی تھی ۔۔۔

۔یمنا اور لبنہ ایک طرف کھڑے تھےلبنہ تو خاموش تھی مگر یمنا کو ایک ڈر نے گھیر رکھا تھا کیونکہ اس وقت جو پری اسکے سامنے تھی وہ اس پری سے مختلف تھی پرکشش تھی۔۔۔۔
 زید اور نوفل باہر ہی کھڑے تھے جبکہ آھل نہ جانے کن انکھیوں سے پری کو تکے جا رہا تھا جو پل بھر میں اسکی اینجل سے آج پری بن چکی تھی۔۔

احد کب سے فون پر فہد سے بات کر رہا تھا تبھی اسکے منہ سے جو بات نکلی اس نے سبکا دیہان اسی طرف کھینچا ۔

کیا کہہ رہے ہیں آپ مگر DNA کرنا  ضروری نہیں میرا دل مان چکا ہے کہ یہ پری ہے بس اب زیادہ بات نہیں !!!

احد یہ کہہ کر فون بند کر چکا تھا اور پری کو دیکھ کر اسکی طرف آیا مگر آھل کے دل میں ایک امید جاگ اٹھی تھی کہ ہوسکتا ہے یہ اینجل کا وہم یا کچھ اورہو جو وہ احد کو اپنا والد کہہ رہی ہے اور DNA سے سب کلئیر ہو جاۓ گا اور  اینجل اسی کی ہو کر رہے کہیں نا جاۓ۔۔۔

احد کچھ پری سے کہتا اس سے پہلے ہی اینکر پرسن کی آواز گونجی 

so viewers result is ready second runner up is
   NOFILLLL!!!!!!! 

and!!!!!!

the winners are ...

ZAID with ANGEL

so both of stars plz join the stage

نوفل کا نام سنکر لبنہ باہر آئ اور نوفل کے پاس گئ۔۔

چلو نوفل جاؤ!!

مگر نوفل خاموش سر جھکاۓ کھڑا رہا ۔۔۔

لبنہ نے پھر زید کی طرف دیکھا جیسے اس سے مدد مانگ رہی ہو۔تو زید لبنہ کی نظروں کا مفہوم سمجھتے ہوۓ نوفل سے مخاطب ہوا۔

اے ینگ مین کانگرس چلو چلو!!

زید یہ کہتے ہوۓ اسکو پکڑ کر اسٹیج تک لے آیا تو نوفل جو نا جانے کن سوچو میں ڈوبا ہوا تھا بے دلی سے اسٹیج پر چڑھا اور تالیوں کی گونج میں اب سامنے آتے وجود کو دیکھ کر  حیرت سے آنکھیں کھولے اسے دیکھنا لگا ۔۔

اناؤسمنٹ سنتے ہی آھل فوراً پری کے پاس آیا تھا اور بہت ہی دھیرے سے اسے آواز دی تھی اس نے 

اینجل !!!
چلو  !!!

اور یہ کہہ کر اسکا ہاتھ تھامے اسٹیج کے قریب لے  گیا 

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

احد نا جانے کیوں آھل کو منع نہیں کر سکا اور وہی بینچ پر بیٹھا اپنی ماضی کو یاد کرنے لگا 
آنسو کا ایک قطرہ اسکی پلکوں کو بھگانے لگا تھا تبھی کچھ سوچ کر اس نے  فون نکالا۔۔۔۔

ھیلو میں ڈاکٹر احد شاہ میر ۔۔مجھے پلاسٹک سرجری کیس کی ساری ڈیٹیل ابھی ای میل کرو اسپیشلی سارے بلڈ ٹیسٹ ہاں ابھی۔۔۔

فون بند کرتا احد اپنی گاڑی کی طرف جانے لگا تھا اور اب گاڑی میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ لیے اسے آن کیے بیٹھا تھا۔۔

 
 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

پری زید کے ساتھ اسٹیج پر نوفل کے برابر کھڑی تھی نوفل نے اسکی جانب دیکھا مگر اسے اسکا چہرہ ہر احساس سے عاری لگا مگر جیسے پی پری نے نظریں اٹھا کر سامنے کھڑے نفس کو دیکھا تو اسکا چہرے پرایک عجیب سی بے چینی نوفل نے دیکھی تو اسکے نظروں کا تعاقب کیے اس نے جسے دیکھا جسے دیکھ کر پری کی آنکھیں بھیگ گئ تھی وہ آھل تھا جسکا حال بھی پری جیسا ہی تھا۔۔

یمنا اسٹیج پر دونوں کو ساتھ دیکھ کر مزید گبھرا گئ تھی اور اسی گبھراہٹ میں اس نے لبنہ کا ہاتھ پکڑ لیا تھا ۔۔

لبنہ کیا نوفل مجھے چھوڑ دیگا میں تو مر جاؤں گی !!!

یہ کہہ کر وہ سر جھکاۓ رونے لگی تو لبنہ اسے کرسی پر اپنے ساتھ بٹھا کر سمجھانے لگی۔۔

دیکھو یمنا مجھے نہیں پتہ کہ اس وقت کیا کہنا چاہیۓ مگر میں نے پری یا اینجل کی آنکھوں میں پیار دیکھا ہے مگر یقین کرو وہ پیار نوفل کیلۓ نہیں ہے اسلیے پلیز رونا بند کرو  قدرت کے فیصلے سر چکرا دیتے ہیں۔۔۔

لبنہ نے یہ کہہ کر گہرا سانس لیا اور اسٹیج کی جانب متوجہ ہوئ اسکے ساتھ یمنا بھی اسی طرف دیکھنے لگی تھی۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

نوفل کو ایوارڈ دینے کے بعد زید اور اینجل کو ایوارڈ دیا .

نوفل ایوارڈ لیکر اپنے ٹیم روم میں آیا جہاں لبنہ اور یمنا پہلے سے موجود تھے لبنہ اسے کانگرس کرکے باہر آگئ اب وہاں یمنا اور نوفل تھے ۔
نوفل صوفہ  پر بیٹھا دونوں ہاتھوں سے اپنا سر تھامے رونے لگا تو یمنا جلدی اسکے پاس آئ اور اسکے بے حد قریب بیٹھ گئ۔

نوفل پلیز چھپ کرو ورنہ تمھاری طبیعت خراب ہوجائے گی۔

یمنا نوفل کے ہاتھوں کو تھامے خود بھی رونے لگی تھی ۔نوفل نے اسکی جانب دیکھا ۔۔

پتہ ہے یمنا پری کی آنکھوں میں  تڑپ اور بے چینی دیکھی میں نے مگر میں نہیں تھا اس میں  کہیں بھی نہیں تھا اور میں جانتا ہوں میں کیوں نہیں تھا کیونکہ میں اسکے لائق نہیں ہوں اسے ٹکرایا تو خود بھی تڑپا اور آج ٹکرانے کی تکلیف بھی سمجھ گیا۔۔

نوفل یہ کہہ کر روتے ہوۓ یمنا کے گلے لگ گیا ۔۔

یمنا نے اپنی آنکھیں بند کرلی تھی اسکی آنکھوں سے  آنسو بہنے لگے تھے۔۔

یمنا نے نوفل کے گرد اپنے بازو حائل کیے اور اس سے گویا ہوئ ۔

نہیں نوفل تمھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے اتنا ہی بہت ہے ہم دونوں جاۓ گیں اور پری سے معافی مانگے گی دیکھ لینا وہ ہمیں معاف کردے گی وہ پری ہے خوشیاں لاتی ہے اور تم ٹکراۓ نہیں اپناۓ گۓ ہو اور پری کیلئے ہم دونوں دعا کریں گے کہ اسے اسکی تڑپ اور بے چینی سے جلد نجات ملے۔۔

یمنا کی آواز یہ کہتے کہتے رونے میں بدل گئ۔۔تو نوفل نے اسکی طرف دیکھا
 

تم رو رہی ہو ؟؟
نوفل نے یمنا کے آنسو پونچھے تھے 

نہیں یہ خوشی کے آنسو ہے نوفل آج میں نے تمھیں پالیا اور تم نے مجھے اپنا لیا بس اب پری کو بھی اپنی چاہت مل جاۓ ۔

یمنا کی یہ بات سنکر نوفل نے اسے اپنی بانہوں میں بھر لیا تھا 

سوری یمنا سوری۔۔۔

نوفل نے کہا اور اب  دو دل مل گۓ تھے مگر پری کا کیا حال تھا کوئ نہیں جانتا تھا۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

اسٹیج سے آکر پری واپس ویٹنگ ایریا میں آئ تھی مگر وہاں احد کو نا پاکر وہ واپس باہر کی جانب اسے دیکھنے کیلۓ بڑھی تو آھل نے کمرے میں آکر دروازہ لاک کردیا پری اسے نظر انداز کرتی لاک کھولنے کیلۓ بڑھی تو آھل دروازے کے سامنے کھڑا ہوگیا۔۔۔

آپ پلیز ہٹے مجھے جاناہے۔۔۔۔۔

رکو پہلے میری بات سن لو ۔کیا ہوا ہے تمھیں تم پری اور احد تمھارا والد ۔

آھل کی بات کو ان سنا کرتی وہ واپس لاک کھولنے کیلۓ ہاتھ بڑھانے لگی تو آھل نے اسکا ہاتھ سختی سے پکڑ کر اسے اپنے سامنے کھڑا کیا۔

کیا بات ہے بتاؤ تو سہی پلیز مجھ پر احسان ہی کردو کیوں کر رہی ہو تم ایسا ۔

آھل نے اسکی جانب دیکھتے ہوۓ حسرت سے پوچھا۔

پری نے لاک کی جانب دیکھا تو آھل نے دروازہ کھول کر اسکا ہاتھ چھوڑ دیا تو پری اس سے فاصلے پر آکر مڑ کر کھڑی ہوئ اور ایک گہری سوچ میں ڈوب کر جب ابھری تو اپنے بارے میں سب اسے بتایا سب کچھ اسکے اچھے برے سب سے برے لمحات اسکا گانا  اسکا ٹکرانا اسکی تذلیل سے لیکر آج کے دن تک سب ایک کھلی کتاب کی طرح اسکے سامنے رکھ چکنے کے بعد وہ زمین پر بیٹھ کر رونے لگی تھی اور آھل نے اسے رونے دیا تھا تاکہ وہ اپنی دل کو ہلکا کر لے ۔

جب وہ رو رو کر تھک گئ اور اب بس اسکی ہچکیاں ہی سنائ دینے لگی تھی تو آھل اسکی جانب بڑھنے لگا تاکہ اسے اپنی بانہوں میں چھپا کر رکھ لے اسکی ہر تکلیف ہر غم پر پہرے لگا دے کہ کوئ بھی اب اسکے پاس نا آۓ اسے ساری خوشیاں دیں اسے بس اپنا بنا کر رکھ لے 

وہ پری کے بہت قریب آچکا تھا مگر اسے آواز دینے کی ہمت نہیں کر پا رہا تھا ۔

پری نے اپنے آنسو پونچھے اور اٹھنے لگی تو وہ لڑکھڑانے لگی تو آھل اسے تھامنے کیلۓ آگے بڑھا ہی تھا کہ احد کی آواز پر رک گیا۔
پری !!!

احد دوڑتےہوۓ اسکے پاس آیا تھا اور اسے وہی قریب بنچ پر بٹھا لیا تھا

پری میرے بچے میں نے سب سن لیا ہے سب مجھے معاف کردو بیٹا ایک باپ کے ہوتے ہوۓ تم اتنی تکلیفیں برداشت کرتی رہی میں ہی تمھاری اس حالت کا ذمہ دار ہوں مگر اب میں تمھیں سب سے دور اپنے پاس رکھو گا ساری دنیا کو  

بتاؤں گا کہ تم میری بیٹی ہو ۔اٹھو چلو بیٹا۔

احد پری کا ہاتھ تھامے اسے اپنے ساتھ لے جانے لگا تو آھل کو دیکھ کر رکا

شکریہ آھل تمھارا احسان مجھ پر قرض ہے ۔۔

احد پری کو لیکر جا رہا تھا مگر آھل کو یو لگ رہا تھا جیسے  اسکے جسم سے روح کوئ اپنے ساتھ لیکر جا رہا ہو 

جاری ہے ۔
🌼💞⚘💕🌷💐😘

The Black Angel 

Novel  

#کالی_پری 🌹

از محمد شارق

قسط 13


آھل احد کے ساتھ پری کو تب تک جاتا ہوا دیکھتا رہا جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہیں ہوئ


پری کے جاتے ہوۓ ہر قدم پر اسکی امیدیں ٹوٹتی جارہی تھی اسکے لوٹنے کی امید  ۔۔اسکی دوڑ کر آکر آھل کو گلے لگانے کی امید ۔۔۔اظہار محبت کی امید۔۔۔۔ وہ اینجل ہے صرف آھل کی اینجل یہ امید ۔۔۔

آھل کو اپنی سانسیں رکتی محسوس ہوئ تبھی کسی سوچ کے ذہن میں آتے ہی وہ پارکنگ ایریا کی جانب بھاگا۔۔۔

آھل دیوانوں کی طرح پارکنگ ایریا میں انھیں ڈھونڈھ رہا تھا اسے احد گاڑی میں بیٹھتے ہوۓ دکھا تو وہ اسی جانب تقریباً بھاگتے ہوۓ گاڑی کے قریب پہنچا. احد گاڑی میں بیٹھ چکا تھا ۔

آھل نے گاڑی کے قریب پہنچ کر احد کو ہانپتے ہوۓ آواز دی۔

ڈاکٹر میر رکے !!

آھل کو یو دیکھ کر احد نے اسکی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔

کیا بات ہے آھل؟؟

آھل نے فرنٹ سیٹ کی جانب دیکھا کہ شاید  پری اسے نظر آۓ مگر وہاں لیپ ٹاپ پڑا تھا پری پیچھے بیٹھی ہوئ تھی اسلیے آھل کو نظر نہیں آئ اور آھل چاہتے ہوۓ بھی پیچھے دیکھ نہیں پایا۔۔اسے خود پتہ نہیں تھا آج اسے ججک کیوں ہو رہی تھی 

وہ ڈاکٹر میر !مجھے لگتا ہے اینجل کی طبیعت ٹھیک نہیں مطلب وہ مینٹلی ڈسٹرب ہے اور کنسرٹ کے پریشر سے ایسے ری ایکٹ کر رہی ہے ۔۔۔

آھل نے شاید آخری کوشش کی تھی۔

احد اسکی بات پر مسکرایا۔۔اور لیپ ٹاپ آن کرکے اس پر انگلیاں چلانے لگا احد کو ایسا کرتے دیکھ آھل نے بیک سیٹ پر بیٹھی اپنی زندگی کو دیکھا جو سر جھکاۓ بیٹھی تھی۔ 

یہ دیکھو آھل اب مجھے نہیں لگتا کہ تمھیں پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔۔۔۔

اسکرین پر رپورٹس پر نظر پڑتے ہی  آھل کی آنکھیں خوف و حیرت سے پھیل گئ ۔

اینجل کے کھونے کا خوف اور اینجل کا پری ہونے پر حیرت۔۔۔۔۔

آھل اب میں چلتا ہوں میں تم سے بعد میں بات کروں گا اور ہاں بہت شکریہ تمھارا۔۔

احد یہ کہہ کر گاڑی  اسٹارٹ کرنے لگا تو آھل نے ایک آخری کوشش کی۔

وہ میں کیا کہہ رہا تھا کہ جولی سے پوچھ لوں اگر اسے ساتھ لے جانا چاہے تو لے جا سکتے ہیں۔۔ 

احد نے کچھ سوچ کر جواب دیا۔۔

ہمم تم پوچھ لینا اور۔۔۔۔۔

احد کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی پری بول پڑی۔۔۔

نہیں ابھی اتنی رات ہوچکی ہے کوئ بات نہیں۔۔۔ بابا چلے۔۔۔

پری کی بات پوری ہوتے ہی احد نے گاڑی اسٹارٹ کی اور آھل ذرا دور ہٹا ۔۔

گاڑی چل پڑی اور آھل کی نم آنکھیں  پری نے سائیڈ مرر میں دیکھ لی تھی ..........

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

پری سر جھکاۓ صوفے پر بیٹھی تھی اور احد کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا تبھی پری نے خاموشی توڑی ۔۔۔

بابا کیا میری وجہ سے آپ دادی اور سب سے دور رہے کیا میں واقعی اک بھول ۔۔۔غلطی!!!!

پری بولتے بولتے رک چکی تھی کیونکہ اسکے آنسو بہنے لگے تھے اب بولا نہیں جا رہا تھا اس سے۔۔۔

احد اسکے پاس آیا اور اسکے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا اور اسکا ہاتھ تھامے اپنے کمرے تک لایا ۔۔۔اور اسے بیڈ پر بٹھا کر اسکی جانب سائیڈ ٹیبل سے اپنی ڈائری نکال کر بڑھائ ۔۔۔

یہ لو پڑھلو تمھیں تمھارے سارے سوالوں کے جواب مل جاۓ گے بیٹا ۔۔میں میڈ کو کافی کا کہہ کر آتا ہوں ۔۔

احد کمرے سے باہر جا چکا تھا اورپری اب ڈائری پڑھنے لگی تھی۔۔

ڈائری پڑھتے ہوۓ کھبی وہ مسکراتی ۔کبھی  حیران ہوتی تو کبھی آنسو بہاتی۔۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

سدا نا بلبل نغمے گائیں 
سدا نا فصل بہاراں۔
سدا نا حسن وجوانی رہتے 
سدا نا صحبت یاراں

 

آھل بالکونی میں کھڑا تھا جب اسے گارڈ روم سے ریڈیو پر چلتا یہ دل چیرنے والے لائنز سنائ دیے ۔

تو وہ اپنے روم سے نکل کر گارڈ روم کی جانب بڑھا ۔۔

سر آپ یہاں کوئ کام تھا تو مجھے کال کر دیتے ۔۔۔

گارڈ نے ریڈیو کی آواز بند کرتے ہوۓ پو چھا تو آھل نے اسے اشارے سے خاموش  رہنے کا کہا اور ریڈیو کا والیم ذرا بڑھا کر باہر گارڈن میں بینچ پر بیٹھ گیا ۔۔۔اور ریڈیو سے نکلتے ہر الفاظ اسکی روح تک رلانے لگے تھے جیسے اسکی بے بسی کی ترجمانی کر رہے ہو۔۔۔

رب جانے کس دامن کیلیے کونسا گل چنتا ہے 
کہتے ہیں سچے دل کی دعائیں جلد خدا سنتا ہے ۔۔

جانے والے او جانے والے 
کیا تجھے ہم نے خدا کے حوالے۔۔

 

کوئ مشکل نا آۓ تیری راہوں میں پہنچے ساتھ خیریت کے اپنی منزل کی بانہوں میں 
تجھے تیری منزل 
گلے سے لگا لے ۔۔۔۔

آھل کتنی دیر یونہی بیٹھا کسی کے چہرے کے لمس کو بغیر دیکھے بغیر چوۓ محسوس کر تا رہا تبھی اپنے کندھے پر کسی کے ہاتھ کی گرفت کو محسوس کرکے اٹھا ۔

بھائ آپ اس وقت یہاں کیا کر رہے ہیں۔۔۔؟؟؟

زید جو اپنے کمرے کی کھڑکی سے آھل کو گارڈن میں دیکھ چکا تھا تو اسکے پاس آیا ۔۔

وہ یونہی ذرا بے چینی ہو رہی تھی تو یہاں آگیا اب سونے جا رہا ہوں تم بھی جاؤ اور جا کر سو جاؤ۔۔۔

آھل وہاں سے جانے لگا جبکہ زید اب آھل کی حالت سمجھتے ہوۓ کسی سوچ میں پڑھ چکا تھا۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

چلو بیٹا کافی تیار ہے نیچھے چل کر پیتے ہیں اور میں میڈ سے بھی تمھیں ملوا لیتا ہوں۔۔۔

احد نے کمرے میں آکر پری کو آواز دی تھی جسکی آنکھیں رو رو کر سرخ ہو چکی تھی احد کی آواز پر اس نے اپنے آنسو پونچھے اور اٹھ کر اسکے پیچھے نیچھے کی جانب بڑھی۔۔۔

احد نے کافی پیتے ہوۓ اسے میڈ سے ملوایا تھا  جو  عمر کےلحاظ سے بہت بوڑھی تھی مگر فٹ دکھ رہی تھی اور کچھ ہلکی پلکی باتیں کی تھی ۔کافی ختم ہوتے ہی احد نے میڈ کو پری کو اسکا روم دکھانے کو کہا تاکہ وہ فریش ہو جاۓ اور احد خود بھی فریش ہونے چلا گیا۔۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

 پری میڈ کے پیچھے روم تک آئ روم کی لائیٹ آن ہوتے ہی پری نے کمرہ پر حیرت بھری نگاہ ڈالی ۔

پورا کمرہ پنک ہی پنک تھا بیڈ ۔بیڈ شیٹ۔ کمفرٹر فرنیچر ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئ باربی ڈول روم ہو۔۔

پھر پری کی نظر دیوار پر لگی تصویروں پر پڑی جہاں پری کی بچپن سے لیکر بڑے ہونے تک کی کافی ساری تصویریں تھی ۔

پری تصویروں کو دیکھ رہی تھی کہ میڈ نے اسے آواز دی۔۔

میڈم آپ اندر ڈریسنگ سے اپنے لیے کوئ سوٹیبل سوٹ لیکر چینج کرلے اور کچھ کام ہو تو آواز دیجیے گا۔۔

پری میڈ کے پاس آئ اور کہا۔

پلیز مجھے میڈم نہ کہے میں آپکی بیٹی جیسی ہو آپ جاکر آرام کرلے مجھے کچھ نہیں چاہیۓ ۔

پری کی اس بات پر میڈ اسکی طرف مسکرا کر دیکھنے لگی اور ہھر چلی گئ۔۔

پری ڈریسنگ روم میں موجود وارڈ روب کھولے کھڑی تھی اسکی پلکیں بھیگی ہوئ تھی ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ یہاں ہی رہتی ہو کپڑے جوتے کیا نہیں تھا وہاں اس نے ایک سوٹ  وہاں سے لیا اور شال اور چینج کرنے چلی گئ۔۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

پری چینج کرکے اب کمرے میں دیوار پر لگی تصویریں دیکھ رہی تھی اسی وقت دروازے پر دستک ہوئ اور وہ دروازے کھولنے گئ جہاں  احد کھڑا تھا۔

بابا آپ!!! اندر آۓ نا ۔۔

پری احد کو دیکھ کر خوش ہوئ تھی احد کمرے میں آیا۔اور پری کی تصویروں کو دیکھنے لگا۔

بابا یہ سب تصویریں آپ نے کب لی ؟؟۔آپ وہاں آتے تھے اور ملے بغیر چلے جاتے تھے۔۔

پری یہ کہتے ہوۓ خود بھی اب تصویریں دیکھنے لگی تھی۔۔

ہاں بیٹا کیونکہ میں سلونی سے بہت پیار کرتا تھا..

یہ کہتے ہوۓ احد نے پری کی جانب دیکھا جو اس وقت سفید رنگ کی شلوار قمیض اور لال دوپٹہ میں بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔

تو سائز فٹ آگیا تمھیں اور کچھ چاہیۓ تو بتانا بلکہ ہم کل ہی شاپنگ پر چلے گے میں تمھیں سب سے ملواؤں گا ۔۔

احد بولتا جا رہا تھا اور پری مسکراتے ہوۓ اپنے بابا کو دیکھ رہی تھی ۔باتیں کرتے کرتے احد نے پری کو بیڈ پر بٹھایا اور کمفرٹر ڈال کر خود سامنے صوفے پر بیٹھ گیا پری بیڈ کراؤن سے ٹیک لگا کر احد کی باتیں سنتے سنتے کب اسکی آنکھ لگی پتہ نا چلا ۔

احد نے جب اسے سوتے دیکھا تو تکیے پر اسکا سر صحیح طرح رکھ کر کمفرٹر ٹھیک کرکے جاتے ہوۓ اسے ایک نظر دیکھا آج اسکے چہرے پر سکون تھا ۔ ۔۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

اگلے دن احد کے بے حد اسرار پر پری اسکے ساتھ شاپنگ پر گئ ۔

احد اسے کافی جگہوں پر گھمانے لے گیا اپنے آفس اور ہاسپیٹل کے اسٹاف سے ملوایا اور آخر میں زبردستی شاپنگ کرانے لے گیا۔۔

پری کو ہر جگہ جاتے ہوۓ ایسے لگ رہا تھا کوئ اسے دیکھ رہا ہے اسے بار بار کسی کی نظروں کی تپش خود پر محسوس ہو رہی تھی مگر کوئ نظر نہیں آرہا تھا۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

شاپنگ کرنے کے بعد احد اور پری اسی مال کے ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کچھ آرڈر دینے کے بعد باتیں کر رہے تھے تبھی احد کا فون بجا 

احد نے نمبر دیکھا اور پری کی جانب دیکھتے ہوۓ کال اٹینڈ کی ۔

ھیلو نوفل کیسے ہو رات کو کانگرس کرنے کا یاد ہی نہیں رہا ۔

۔
احد پری کی جانب دیکھتے ہوۓ بات کر رہا تھا جسکے چہرے پر اسے کسی قسم کا کوئ تاثر نظر نہیں آیا۔

احد کی بات سننے کے بعد نوفل نے ایک گہرا سانس لیا۔

۔چاچوں میں اور یمنا پری سے معافی مانگنا چاہتے ہیں اور بابا اور امی بھی ویڈیو کال پر موجود ہے میں اسپیکر آن کرکے بات کر رہا ہوں ہم سب پری سے شرمندہ ہے چاچوں پلیز ہمیں معاف کردیں ۔۔

نوفل کے بولتے ہی احد نے فون پری کی جانب بڑھایا تو پری نے احد کو سوالیہ نظروں سے دیکھا۔۔

بیٹا سب کو آپ سے بات کرنی ہے معافی مانگنی ہے بات کرلو  بیٹا مجھے اچھا لگے گا۔

احد نے پری کی جانب فون بڑھایا تو پری نے فون لیا۔

ھیلو !!!

پری کے ھیلو کہتے ہی سب سے پہلے فہد نے بات کی۔

بیٹا کیسی ہو ۔میں اسوقت زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا مگر مجھے اور اپنی تائ کو معاف کر دینا بیٹا ۔

فہد کی بات سنکر پری کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ۔

پری میں تمھاری تائ بیٹا مجھے دل سے معاف کر دینا 

ثناہ کی آواز سنتے ہی پری کی ہچکیاں بندھ گئ تو احد نے اس سے فون لیا اور کان پر لگاتے ہی ثناہ کے کیے ہوۓ ظلم جو وہ رو رو کر بتا رہی تھی اورپری سے معافی مانگ رہی تھی سنتے ہوۓ غصے اور تکلیف سے اپنی نظر دوسری طرف پھیرنے لگا تو اسے کوئ نظر آیا جسے دیکھنے کے بعد احد نے پری کی جانب دیکھا جو ابھی تک سر جھکاۓ آنسو بہا رہی تھی۔

بھابھی ہم نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا ہے اور سب کو معاف کر دیا ہے ۔اللہ حافظ ۔

احد اپنی بات مکمل کرکے فون بند کر چکا تھا اور پری کی جانب پانی کا گلاس بڑھاتے ہوۓ اسے چھپ کرانے لگا ۔۔۔۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

احد کو اپنی جانب دیکھتے ہوۓ وہ مال سے باہر آکر اپنی گاڑی میں بیٹھ چکاتھا اور اب سڑکوں پر بلا مقصد گاڑی چلاۓ جا رہا تھا ۔وہ صبح سے احد کے گھر کے باہر گاڑی میں بیٹھا تھا اور انکو دیکھتے ہی انکا پیچھا کرنے لگا اسے بھی یہ محسوس ہوا کہ پری کو اسکی موجودگی کا احساس ہو چکا ہے ۔

اب وہ گاڑی کا اپنا گھر کی جانب کرنے لگا تھا وہ خوش تھا کہ پری کو دیکھ لیا تھا اس نے۔۔۔۔

جاری ہے ۔۔۔
🌼💞⚘💕💐 

Novel The Black Angel 

#کالی_پری 🌹

از محمد شارق

قسط 14


چھ مہینے ہو چکے تھے پری اپنے بابا یعنی احد کے ساتھ جتنی خوش تھی شاید ہی کبھی رہی ہو احد اسے لندن اپنے خوبصورت ویلا میں لایا تھا دبئ  میں دو مہینے رہنے کے بعد وہ اسے کافی جگہوں کی سیر کرا چکا تھا اور اب ایک مہینے سے وہ لندن میں تھے ۔

لندن میں آکر احد اکثر اپنے کام کے سلسلے میں باہر رہتا تو پری میڈ کے ساتھ جو دبئ سے اب انکے ساتھ ساتھ رہتی تھی ویلا کے باہر ہی پارک میں چہل قدمی کرنے نکل جاتی تھی 

اسکی جولی لبنہ اور زید سے بھی فون پر بات ہوتی رہتی تھی اب یمنا اور ثناہ  بھی کبھی کبھار فون کر لیتے تھے ۔۔۔ سنبل سے بھی اسکی بات ہوچکی تھی جو اب اپنے شوہر کے پاس بارڈر کے قریب کسی مقام پر تھی جسکی وجہ سے انکی زیادہ بات نہیں ہو پاتی تھی۔

وہ اکثر پارک میں کسی کو خود کو دیکھتے ہوۓ محسوس کرتی تھی مگر اسے کبھی کوئ نظر نہیں آیا تھا۔۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

جی جناب مگر میں اس وقت جواب نہیں دے سکتا آپکو انتظار کرنا پڑے گا۔۔جی اوکے اوکے!!!!

احد فون پر بات کرتے ہوۓ ایئر پورٹ سے باہر آرہا تھا پری گاڑی میں بیٹھی اسی کا انتظار کر رہی تھی اسی کا انتظار کر رہی تھی وہ آج شاہ پیلس جا رہے تھے سب کے اسرار پر احد مانا تھا تو پری نے کچھ نہیں کہا تھا۔۔۔

احد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی گاڑی شاہ پیلس کی جانب چلنے لگی ۔۔

ڈرائیور پہلے مجھے ہمارے آبائ قبرستان لے چلو ۔۔

یہ کہتے ہوۓ احد نے پری کی جانب دیکھا جو قبرستان کا نام سنکر احد کی جانب دیکھنے لگی تھی اور نمی اسکی آنکھوں میں تیرنے لگی تھی۔

قبرستان میں باری باری اپنے دادا پھر دادی اور آخر میں سلونی کی قبر پر وہ احد کے ساتھ فاتحہ پڑھکر جب جانے لگی تو سلونی کی قبر پر بیٹھ کر رونے لگی ۔۔احد بھی اسکے برابر میں بیٹھ گیا۔

پری بیٹا پلیز روؤں مت سلونی کو دکھ ہوگا اور وہ سمجھے گی میں نے تمھیں خوش نہیں رکھا ہے ۔

احد نے اپنی آنکھوں میں آۓآنسو  صاف کرتے ہوۓ پری کو کہا۔

نہیں بابا میں بہت خوش ہوں جب سے آپ کے ساتھ ہوں اور ماں بھی یہ سب جانتی ہے بابا آپ گریٹ ہو۔

یہ کہتے ہوۓ پری احد کے گلے لگی تھی تو احد اسے گاڑی کی طرف لے جانے لگا۔

پری بیٹا مجھے آپ سے ایک بات کرنی ہے لندن میں میرے ایک دوست کی فیملی کو آپ بہت پسند آئ ہو مگر میں نے انھیں ابھی تک کوئ جواب نہیں دیا ہے بہت اچھے لوگ ہے میں انھیں اچھی طرح جانتا ہوں ۔

احد کی اس بات پر پری چونک گئ تھی اور حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی۔

ارے پری بیٹا ڈرو مت آپکی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوگا بس میرے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ اچھے لوگ ہے اور ہر باپ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے بچوں کا گھر بسالے مگر میں تمھارے لیے انتظار کرنے کا کہہ چکا ہوں اوکے تو سوچ لینا اس بارے میں اور ہاں کوئ جلدی نہیں ہے ۔

وہ دونوں گاڑی میں دوبارہ بیٹھ چکے تھے مگر پری کا ذہن کسی عجب کشمکش میں الجھ گیا تھا۔۔۔

 💥💥💥💥💥💥💥💥💥

وہ لال لمبے فراک میں سر پر لال دوپٹہ سے اپنا چہرہ چھپاۓ اسکی جانب آرہی تھی ۔
اسے اپنی جانب آتا دیکھ کر اب اسکے قدم بھی آگے بڑھنے لگے تھے کہ اچانک کسی سمت سے کسی کی آواز آئ۔

اینجل!!!!!

یہ سنتے ہی وہ اپنا لال فراک سنبھالے آواز کے تعاقب میں دھوڑی تھی۔
وہ جو اسے اپنی جانب آتا دیکھ کر خود بھی اسی کی طرف بڑھنے لگا تھا اسے اسطرح کسی اور کی آواز پر خود سے دور جاتا دیکھ کر اسکے پیچھے بھاگنے لگا تھا۔
وہ دوڑتے دوڑتے کسی کے سینے سے جا لگی تھی اور اسکے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی نظروں سے اوجھل ہونے لگی تھی 
پری!!!
پری!!!!

زور سے آواز دیتے ہوۓ نوفل نیند سے اٹھا تھا ۔
نوفل کی آواز سنکر یمنا اور ثناہ کمرے میں آگۓ تھے

کیا ہوا آپکو ؟؟؟
یمنا نے نوفل کے پاس آکر پوچھا تو وہ اسکی بات کا جواب دیۓ بغیر اٹھکر واشروم کی جانب بڑھا

یمنا کی آنکھوں میں آنسو آگۓ تھے چھ مہینے ہوگۓ تھے مگر ابھی تک نوفل یمنا کو اسکے حقوق نہیں دے پا رہا تھا اور یمنا بھی اسے وقت دے رہی تھی کہ وہ سب بھول جاۓ اور خود اسے اپنا لے مگر اب وہ ڈرنے لگی تھی اور ثناہ بھی وہ یمنا سے دور نا چلا جاۓکیونکہ جب سے احد نے اپنے اور پری کی آنے کا کہا تھا تب سے نوفل بے چین رہنے لگا تھا۔۔ 

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀
شاہ پیلس میں آکر پری اور احد کو ایک ہفتہ ہوچکا تھا ۔
پری اس وقت سرونٹ کوارٹر میں اپنی کچھ چیزیں سمیٹ رہی تھی وہ اصل میں اپنے بابا یعنی احد کے دیۓ ہوۓ ریڈیو کو لینے آئ تھی ۔

پری ریڈیو لیکر شاہ پیلس کی جانب جانے لگی تو یمنا اسے نظر آئ جو باہر گارڈن میں گم سم بیٹھی تھی ۔
اسے اکیلا دیکھ کر پری اسکے پاس آئ۔

یمنا کیسی ہو کیا میں یہاں بیٹھ سکتی ہوں۔
پری نے یمنا کی طرف مسکراتے ہوۓ دیکھ کر پوچھا 

ہاں یار اس میں پوچھنا کیوں آؤ نا بیٹھو۔

یمنا نے پری کا ہاتھ تھامے اپنے ساتھ بینچ پر بٹھایا۔

۔

اور سناؤ پری کیسی ہو اور اب کیسا لگ رہا ہے تم خوش ہو نا؟؟

یمنا کے پوچھنے پر پری مسکرائ۔

ہاں بہت خوش ہوں مجھے میرے بابا مل گۓ سب مل گیا اب سب اچھا لگتا ہے تم اپنی بتاؤ۔

پری کی اس سوال پر یمنا کے چہرے پر ایک درد بھری مسکراہٹ آگئ ۔

پری کبھی کبھار سب مل کر بھی ہم خوش نہیں ہوتے ہے .....

یمنا یہ کہہ کر اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرنے لگی تھی پری اسکی جانب حیرت سے دیکھ رہی تھی تبھی یمنا نے نوفل کو دیکھا جو ان دونوں کی طرف دیکھ رہا تھا تو یمنا  جلدی پری سے مخاطب ہوئ ۔

یار پری پلیز ایک گزارش ہے پوری کروگی دیکھو نا مت کرنا تم نے ویسے بھی مجھے میرے شادی کا گفٹ نہیں دیا ہے اسے میری شادی کا گفٹ ہی سمجھ لو۔

پری اسے سوالیہ نظروں سے  دیکھنےلگی تھی تھبی احد جو پری سے بات کرنے کیلیے اسی کی طرف آرہا تھا نوفل پر نظر پڑتے ہی اسے بھی ساتھ لیکر باتیں کرتے ہوۓ وہاں پہنچ چکا تھا۔۔

کیا باتیں ہو رہی تھی دونوں لیڈیز کے بیچ ۔

احد نے خوشگوار انداز میں پوچھا۔

انکل میں پری سے اپنی شادی کا گفٹ مانگ رہی تھی تو پری دو گی نا مجھے گفٹ۔

پری ابھی بھی حیرانی سے یمنا کی جانب دیکھ رہی تھی ۔تو احد نے جواب دیا۔

ہاں دیگی جو مانگنا ہے مانگو بیٹا پری کو میں آرڈر دیتا ہوں وہ ضرور تمھاری بات پوری کرے گی۔

یمنا نے یہ سنکر نوفل کی طرف دیکھتے ہوۓ  پری سے کہا۔

میں نے ہمیشہ نوفل کو گا کر اپنی دل کی بات بتانے کی کوشش کی ہے مگر میری آواز اتنی اچھی نہیں ہے تو آج میرے دل کی بات میں نوفل تک پہنچانا چاہتی ہوں تو پھر میں جو گانا بولو گی پلیز وہ گا دومیرے لیے پلیز ۔۔۔

یمنا کی بات سنکر پری نے احد کی طرف دیکھا جو مسکرا رہا تھا 

ہاں پری بیٹا بہت دن ہوگۓ ہیں میں بھی سننا چاہتا تھا تمھاری آواز تو چلو پھر ہاں تو یمنا بتا دوجو نوفل کو بتانا چاہتی ہو۔

احد کے ایسا کہنے پر یمنا خوش ہوتے ہوۓ پری کے کان میں گانے کے بول بتا کر اب اسکے گانے کا انتظار کرنےلگی 

پری نے اپنا رخ دوسری جانب کرلیا تھا اور اپنی آنکھیں بند کر لی تھی اور ان آنکھوں میں اب کسی کا عکس تھا کسی نیلی آنکھوں والے کا۔۔۔۔

تو آتا ہے سینے میں جب جب سانسیں بھرتی ہوں ۔
تیرے دل کی گلیوں سے میں ہر روز گزرتی ہوں۔۔
ہوا کے جیسے چلتا ہے تو میں ریت جیسے اڑتی ہوں۔
کون تجھے یوں پیار کرے گا جیسے میں کرتی ہوں۔۔۔
۔

یمنا نوفل کی طرف نم آنکھوں سے دیکھ رہی تھی اور نوفل نے اسے دیکھ کر چہرہ پھیر لیا تھا۔

پری کی پلکیں بھی بھیگ چکی تھی کسی کی یاد میں 

تو جو مجھے مل گیا سپنے ہوۓ سر پھرے
ہاتھوں میں آتے نہیں اڑتے ہیں لمحے میرے ۔
میری ہنسی تجھ سےمیری خوشی تجھ سے 
تجھے خبر کیا بے خبر
جس دن تجھ کو نا دیکھو پاگل پاگل رہتی ہوں کون تجھے یوں پیار کرے گا 
جیسے میں کرتی ہوں۔

پری کے چھپ ہوتے ہی احد کے ساتھ وہاں موجود ملازم اور ملازمائیں بھی تالیاں بجانے لگے تھے یمنا بھی پری سے ہنستے ہوۓ گلے ملی تھی اور نوفل بھی بس ہلکا سا مسکرا رہا تھا ۔۔۔۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

رات کے کھانے پر سب ساتھ بیٹھے ہوۓ تھے تب احد نے فہد سے مخاطب ہوکر کچھ کہا
۔بھائ پری کیلیے رشتہ آیا ہے لوگ بہت اچھے ہیں میں انھیں پرسنلی بھی جانتا ہوں وہ لندن میں پری کو دیکھ چکے ہیں شام کو انکا فون آیا تھا وہ کل آ ۓ گے  ہم سب سے ملنے۔

احد کی بات سنکر پری اور نوفل کے علاوہ سب کے چہرے پر مسکراہٹ آگئ تھی۔۔

تو پھر تم نے رشتہ کرنے کا سوچ لیا ہے کیا؟؟

فہد نے احد سے پوچھا تھا ۔

نہیں بھائ ابھی تک نہیں میں نے فیصلہ پری پر چھوڑا ہے وہ جب تک نہیں چاہے گی تب تک میں کوئ جواب نہیں دونگا اور یہ میں انکو بھی بتا چکا ہوں۔۔۔

اب دونوں بھائ بزنس کی باتیں لیکر بیٹھ چکے تھے جبکہ پری کل کیلۓ پریشان ہو چکی تھی۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

یمنا کچن میں کھڑی کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئ تھی جب ثناہ وہاں آئ اور اسے اسطرح دیکھا تو اسکے قریب آکر اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے اپنی جانب متوجہ کیا۔

یمنا کیا سوچ رہی ہو اور اس وقت کچن میں کیا کر رہی ہو۔

ثناہ کی طرف دیکھتے ہوۓ  یمنا نے گہری سانس لی۔

کچھ نہیں خالہ بس اپنے اور نوفل کے رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہی تھی وہ مجھے اپنا نام تو دے چکا ہے مگر زندگی میں شامل کرنے کیلیے وقت مانگ چکا ہے مجھے ڈر ہے کہ یہ وقت میری عمر جتنا لمبا نہ ہو ۔

یمنا یہ کہہ کر ثناہ کے گلے لگ کر رونے لگی تھی۔تو ثناہ بھی اسکی حالت پر افسوس کرنے لگی اور بولی۔

نہیں بیٹا ایسا نہیں ہے تم دیکھ لینا پری کا بس کسی اچھے گھر میں رشتہ ہو یہ دعا کرو پھر نوفل خود اسے بھول کر تمھیں تمھاری جگہ دے گا ۔

پری جو کچن میں پانی کی بوتل لینے آئ تھی ساری باتیں سنکر اب وہاں سے اپنے کمرے میں چلی گئ تھی۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

اگلے دن شام کو احد کے فون بجا جب سب ساتھ میں چاۓ پی رہے تھے

اوہ ینگ مین کیسے ہو ۔؟؟کیا شاہ پیلس کے باہر تو اندر آجاؤ نا ۔ہاں ہاں ہم سب گھر پر ہی ہے 

احد نے فون رکھتے ہی پری کی 
طرف دیکھا اور کہا۔

پری بیٹا جولی اور زید آرہے ہیں۔

یہ کہہ کر احد اٹھکر باہر کی جانب گیا تھا اور اسکے ساتھ نوفل اور فہد بھی مگر پری کے  دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگی تھی۔۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

جولی اور زید ڈرائینگ روم میں بیٹھے سب سے باتیں کر رہے تھے تبھی احد نے زید سے آھل کا پوچھا۔

زید آھل نہیں آیا تم لوگو کے ساتھ؟؟

آھل کا نام سنتے ہی پری کا دل زور زور سے دھڑکا تھا۔

من مست مگن بس تیرا نام دہراۓ۔

نہیں وہ اپنے سسرال گیا ہوا ہے شادی کے کارڈز کے سلسلے میں ۔

زید کے منہ سے یہ سنتے ہی پری پر جیسے قیامت ٹوٹی تھی اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ بھاگ کر چلی جاۓ وہ خود کو بامشکل کمپوز رکھے ہوۓ تھے ۔

اچھا تو دونوں بھائیوں کی شادی ساتھ ساتھ ہے مبارک ہو 

فہد اٹھکر زید کے گلے ملا تھا اور ساتھ ہی احد اور نوفل بھی ۔

تو بھئ کب ہے شادی ؟

احد نے پوچھا۔

اسی لیے تو آۓہیں یہ شادی کارڈ ہے آپ سب ضرور آنا۔

جولی نے کارڈ ثناہ کی جانب بڑھایا تبھی ملازمہ نے کسی مہمان کے آنے کی اطلاع دی تو احد اور فہد باہر چلے گۓ اور تھوڑی دیر بعد نوفل اور زید بھی وہاں سے چلے گۓ ۔

۔۔

اور پری کیا کر رہی ہو آج کل ؟؟

جولی نے پری سے پوچھا۔
۔

کچھ نہیں بس کھیتوں کی سیر اور گھر پر ہی۔

اچھا تم شادی میں آنا میں چلتی ہوں زید مس بل دے رہا ہے اوکے با ۓ۔

جولی سب سے ملکر چلی گئ پری اسے چھوڑنے جانے لگی تو ثناہ نے اسے روکا

رکو پری باہر تمھارے رشتہ کیلۓ لوگ آۓ ہوگے ایسے سامنے جانا اچھا نہیں جولی کو میں اور یمنا چھوڑ دے گے تم اپنے کمرے میں جاؤ۔۔۔

ثناہ پری کو اسکے کمرے میں جانے کا کہہ کر باہر چلی گئ تھی ۔پری جو کب سے خود پر قابو رکھے ہوۓ تھی اب وہ ضبط ٹوٹ چکا تھا وہ روتے ہوۓ اپنے کمرے میں آئ تھی اور دروازہ بند کرکے پلنگ کے قریب پہنچ کر نیچھے بیٹھ کر رونے لگی تھی ۔

وہ خود کو بے بس محسوس کر رہی تھی وہ منہ پر ہاتھ رکھ کر رو رہی تھی تاکہ کسی کو اسکی بے بسی کا پتہ نا چلے ۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

رات کو کھانے کے بعد احد سب کے ساتھ پری کیلۓ آۓ ہوۓ رشتے کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا

 وہ لوگ تو شادی کی تاریخ مانگ رہے تھے جبکہ میں نے ابھی تک ہاں بھی نہیں کی ہے ۔

احد نے کہا 

کچھ بھی کہے مگر لڑکا بہت خوبصورت لگا مجھے کیوں فہد ہے نا؟؟

ثناہ نے فہد کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا۔
۔۔

۔ہاں واقعی میں لڑکا تو مجھے بھی بہت اچھا لگا مگر میں ہم کیا کرسکتے ہے جب پری ہی کچھ نہیں کہتی ۔

فہد نے پری کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا جو ان سب کی باتیں سنکر سر جھکاۓ بیٹھی تھی 

نہیں بھائ پری کو کوئ فورس نہیں کرے گا بس ایک ایڈوانٹج ہوتا مجھے بھی اور میرے سارے کولیگ اور فرینڈس کو آھل کی شادی میں وہ آتے تو پری کی بھی شادی کی ڈیٹ ساتھ ہی رکھ کر سب کا ٹکٹ ویزا کا خرچہ ایک کر دیتے ۔

احد نے اپنی راۓ دی تو ثناہ بولی۔

ارے ہم انکے ساتھ ساتھ ڈیٹ رکھ دینگے بلکہ میں تو کہتی ہوں ایک ہی میرج ہال رکھ لیتے ہیں ان سے بات کر لیتے ہے مجھے نہیں وہ انکار کرے گے ویسے بھی رشتہ بہت اچھا ہے ہاں بول دینی چاہیۓ 

ثناہ بھی اب پری کو دیکھ رہی تھی۔

نہیں بھابھی ہم بعد میں دیکھ لینگے جب پری کی مرضی ہوگی ۔

احد کی بات پوری ہوئ نہیں تھی کہ پری کی آواز آئ۔

بابا مجھے منظور ہے آپ ہاں کہدے ان لوگوں کو۔

پری کی بات سنکر سب خوش ہوۓ تھی 

احد پری کے قریب آیا تھا اور اسکے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوۓ اسے گلے لگا لیا تھا

پری بیٹا یہ لو لڑکے کی تصویر دیکھ لو ۔

احد نے پری سے الگ ہوتے ہوۓ اپنا موبائل جیب سے نکال کر اسکی جانب بڑھایا ۔

نہیں بابا آپ نے پسند کیا ہے کافی ہے ۔

یہ کہہ کر پری وہاں سے اپنے کمرے میں آگئ تھی اور احد اب مسکراتے ہوۓ زید کو فون کر رہا تھا۔۔۔

جاری ہے ۔🌹

Novel The Black Angel 

#کالی_پری 🌹

از محمد شارق

قسط 15 ( آخری )


احد پری کو آواز دیتا ہوا اسکے کمرے میں آیا تھا ۔

پری بیٹا چلو جلدی کرو سب تیار ہے شاپنگ پر جانا ہے لیٹ ہو رہا ہے ہمیں ۔

نہیں بابا میرا دل نہیں کر رہا اور مجھے نیند بھی آرہی ہے رات کو ٹھیک طرح سوئ نہیں تھی۔
پری نے بہانہ بناتے ہوۓ کہا۔

اوکے بیٹا کوئ بات نہیں اپنا ہاتھ دو۔

پری نے نا سمجھی میں اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو احد نے اپنی انگھوٹی سے اسکے کڑھے کا لاک کھولا جس پر پری اب احد کی جانب دیکھنے لگی تھی۔

وہ بیٹا میری انگھوٹی اب تمھارے دولہے کے سائز کی بنوا رہا ہوں اور کڑھا پالش کروا لونگا کیونکہ اب اس پر اسکا حق ہے ۔

پری اب روتے ہوۓ احد کے گلے لگی تھی 

بابا پلیز ایسی باتیں مت کرے 

نہیں بیٹا چھپ کرو ورنہ میں بھی رو دوں گا۔

احد کی بات سنتے ہی پری چھپ ہوگئ تھی ۔۔

احد کے جانے کے بعد پری بیڈ پر لیٹے سوچ رہی تھی۔

میری شادی سے یمنا اور نوفل خوش رہے گے تائ خوش ہوگی اور بابا تو سب سے زیادہ مگر میں کیا میں خوش ہوں ۔مجھے اپنی خوشی بابا کی خوشی میں نظر آتی ہے ۔بس بابا خوش تو میں بھی خوش۔

پری اپنے َآپ کو خود منا رہی تھی مگر اسکا دل کچھ اور ہی چاہ رہا تھا جو وہ اپنے دل میں دبا کر رکھنا چاہتی تھی مگر وہ نہیں کر پا رہی تھی۔۔

وہ رونا چاہ رہی تھی مگر کیو اسے خود نہیں پتہ تھا۔

آھل!!

یہ نام لیتے ہی اسکی پلکیں  بھیگ گئ تھی۔

آپ نے مجھے مانگا کیوں نہیں بابا سے آھل کہاں ہے آپ ؟؟؟

وہ تکیے میں منہ دیۓ رو رہی تھی اور کب سوئ کچھ پتہ نہیں ۔۔

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

لبنہ پیلے سوٹ میں مایو کی رسم کے بعد جولی کے ساتھ بیٹھی باتیں کر رہی تھی۔

کتنا مزہ آرہا ہے نا لبنہ پاکستانی ویڈنگ میں۔

جولی کی بات پر لبنہ ہنسنے لگی تھی۔ 

ہاں مگر سب اتنی جلدی ہو رہا ہے مایو اور رات کو ہی مہندی اور کل نکاح کہ مام کو آنے ہی نہیں ہوا اچانک ہی چیسٹ پین سے انھیں واپس گھر جانا پڑ گیا اور اب تو وہ آہی نہیں سکے گی ڈاکٹر نےمنع کردیا ہے۔

لبنہ افسردگی سے کہہ رہی تھی۔

تبھی جولی اسکے قریب ہوتے ہوۓ بولی۔

ارے ہم سب ہے نا کیوں ٹینشن لیتی ہو۔چلو ابھی مہندی کی رسم شروع ہوگی پارلر سے لڑکیاں بھی آچکی ہے ۔۔

جولی کی بات سنکر لبنہ اٹھ کر چینج کرنے چلی  گئ تھی۔

نواب ہاؤس میں کافی رونق تھی جن میں سے اکثر احد اور آھل کے کولیگ تھے بزنس پارٹنر اور رشتہ دار زیادہ نہیں تھے 

آھل اور زید بس دو بھائ تھے انکے والدین بھی اکلوتے تھے اور اب اس دنیا میں نہیں تھے مگر ان دونوں کیلیے کافی جائداد چھوڑ گۓ تھے ۔لیکن آج دونوں بھائیوں کو انکی کمی کا احساس ہو رہا تھا۔

ایونٹ آرگانائزر نے سب اچھے سے ارینج کر رکھا تھا ۔نواب ہاؤس کے بیک سائیڈ پر مہندی کا فنکشن رکھا گیا تھا جہاں صرف لیڈیز ہی تھی اور جینٹس سارے دوسری طرف تھے ۔

زید نے بہت کوشش کی تھی کہ لبنہ کو ایک نظر دیکھ لے مگر جولی نے اسے کوئ موقع نہیں دیا تھا اور وہ ہر بار جولی کو دیکھ کر اسے کھا جانے والی نظروں کا نظارہ کراتا اور جولی اس پر ترس کھانے جیسا چہرہ بناتی ۔۔۔

زید نے آھل کے کسی کولیگ کے پوچھنے پر آھل کو اسکے کمرے میں دیکھنا گیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھا جس پر زید ذرا فکر مند ہوا۔

اب بھائ اس وقت کہاں گۓ۔۔؟؟؟

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

پری اپنے کمرے میں بیٹھی اپنے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ دیکھ رہی تھی اسکے پاس بیٹھی یمنا بولی۔۔

پری تمھاری مہندی کا  رنگ تو بڑا گہرا آیا ہے لگتا ہے تمھارے وہ بہت چاہ سے رکھے گا تمھیں ۔۔

یمنا کی بات کا پری نے کوئ جواب نہیں دیا تھا ۔تبھی ملازمہ یمنا کو کسی کام سے بلانے آئ تو یمنا وہاں چلی گئ ۔۔

گانے کی آوازیں پری کے کمرے میں آرہی تھی جو گارڈن میں لڑکیوں نے چلاۓ ہوۓ تھے ۔شاہ پیلس بھی مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔

پری یمنا کے جانے کے کچھ دیر بعد اٹھ کر ڈریسنگ کی جانب جانے لگی تو دروازہ پر  دستک کی آواز پر رکی۔

پری !!!

نوفل کی آواز سنکر پری وہی منجمد ہو کر رہ گئ تھی وہ مڑ کر اسکی طرف دیکھ بھی نہیں پا رہی تھی۔

پری !!سوری شاید مجھے اسطرح یہاں نہیں آنا چاہیۓ تھا مگر میں دل کے ہاتھوں مجبور ہوگیا ہوں ۔میں یمنا سے شادی تو کر چکا ہوں مگر اسے اپنا نہیں پا رہا میں تمھیں بھول نہیں پا رہا پلیز مجھے  غلط مت سمجھنا مگر میں تمھاری حالت بھی سمجھ چکا ہوں کہ تم اس شادی سے خوش نہیں ہو اب بھی وقت ہے تم کہو تو اب بھی کچھ بھگڑا نہیں ہے سب ٹھیک ہوسکتا ہے پری میں !!

نوفل کی بات کاٹتے ہوۓ پری بغیر مڑے بول پڑی تھی ۔

رکو نوفل !!!
پری نے اسے بولنے سے روکا اور گہرا سانس لیا جسکے ساتھ اسکی آنکھوں سے اب آنسو بھی بہنے لگے تھے۔

پتہ ہے نوفل تم بہت خوش قسمت ہو کیونکہ تمھارے معاملے میں یمنا اور مجھے ہم دونوں کو ہمارے بڑوں نے  بچپن سے ہی یہ بتا رکھا تھا کہ ہم تم سے منسلک ہے اور تمھیں بتاۓ بغیر دو لوگ تمھیں اپنا مستقبل ماننے لگے تھے مگر یہ ہمارے بڑوں کی غلطی تھی انھیں اسطرح پوچھے بغیر فیصلے نہیں کرنے چاہیۓ دیکھوں ہم سب کتنی تکلیف سے گزرے یمنا مجھ سے سبقت لے گئ کیونکہ تم نے اسے کبھی انکار نہیں کیا مگر مجھے تو صاف لفظوں میں ٹکرایا تھا اور تو اورتائ کی پسند بھی یمنا ہے تو پھر تمھیں انکی پسند کا احترام کرنا چاہیۓ تمھارے کسی بھی فیصلے سے دکھ کتنوں کو ہوگا اور خوشی کتنوں کو ۔
پری بولتے بولتے رکی تھی اور اپنے آنسو پونچھتے ہوۓ دوبارہ بولنے لگی۔

ماں باپ کی قدر کرو یہ عظیم تحفہ قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے یقین مانو نوفل اس حادثہ کے بعد میں تمھیں نہیں بھولی تھی مگر کچھ عرصے بعد میں سب بھلانے لگی تھی یقین مانو تمھاری نکاح سے زیادہ آج مجھے اسکے نکاح ہونے کا دکھ ہے درد ہے تکلیف ہے۔۔ اب تم نہیں ہو میرے دل میں یہاں کوئ اور ہے مگر میرے لیے میرے بابا کی خوشی سے زیادہ کسی کی خوشی معنی نہیں رکھتی جاؤ نوفل جاؤ تمھیں وہ حاصل ہے جو تم پر مرتا ہے میں نے یمنا کی آنکھوں میں وہ سب دیکھا ہے جو تم مجھ سے طلب کر رہے ہو مگر میرے دل میں تمھارے لیے اب کچھ نہیں ہے پلیز نوفل پیار اس سے کرو جو تم سے پیار کرے اپنی خوشیاں سنبھال لو کہیں میری طرح دیر نہ کردینا پلیز جاؤ ۔

۔پری نے ایک ہی سانس میں ساری بات کہی تھی اور ڈریسنگ کی طرف بڑھ گئ اسے جاتا دیکھ کر نوفل بھی بوجل قدموں سے باہر کی طرف چلا گیا تھا جہاں یمنا کے علاوہ کوئ اور بھی یہ ساری باتیں سن چکا تھا۔۔

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

زید نے بہت کوشش کی مگر لبنہ کو دیکھ نا سکا مگر رات ہوتے ہی جب سارے مہمان ایک طرف ہوۓ تو وہ سب سے نظر چراکر لبنہ کے کمرے کی طرف گیا مگر سیڑهیاں چڑھتے ہوۓ جولی نے اسے دیکھ کر اسے واپس بھگا دیا تھا۔

جولی کو میں کبھی معاف نہیں کرو گا چلو اپنا غم بھائ سے ہی شیئر کرتا ہوں۔

زید نے رونی صورت بنا کر آھل کا نمبر ملایا جو آف تھا۔۔۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

نوفل کے جاتے ہی پری ڈریسنگ سے بغیر چینج کیے باہر آئ  وہ سفید رنگ کے لہنگے میں بہت پیاری لگ رہی تھی وہ کمرے کی لائیٹ آف کرکے بیڈ پر لیٹ گئی تھی کہ نیچھے چلنے والے گانے سے اسکی آنکھوں میں آھل کا چہرہ لہرانے لگا۔۔

جانم دیکھ لو مٹ گئ دوریاں 
میں یہاں ہوں یہاں ہوں یہاں 
کیسی سرحدیں کیسی مجبوریاں
میں یہاں ہوں یہاں ہوں یہاں۔

وہ آنکھیں بند کیے آھل کو محسوس  کر رہی تھی۔۔

وہ آھل کے بارے میں ہی سوچ رہی تھی اور اٹھکر کھڑکی کی جانب آنے لگی تھی کہ کسی نے اسکا ہاتھ تھام لیا ۔وہ چیخنے لگی تھی کہ اسکے لبو پر  اسنے ہاتھ رکھ لیا۔۔۔

ششششش۔

اندھیرے میں اسکا وجود پری کو صحیح نظر نہیں آیا مگر آنکھیں جو برقی قمقموں کی مدھم روشنی میں وہ پہچان چکی تھی اسلۓ اب کوئ مذاہمت کرنے کے بجاۓ وہ بغیر پلکے جھپکاۓ ان آنکھوں کو دیکھ رہی تھی۔

تم چھپا نا سکوں گی میں وہ راز ہوں
تم بھلا نا سکوں گی وہ انداز ہوں
میں تمھارے ہر ایک خواب میں ہوں بسا
میں تمھارے نظر کے اجالوں میں ہوں
میں ہی میں اب تمھارے خیالوں میں ہوں 
میں سوالوں میں ہوں میں جوابوں میں ہوں
گونجتاہوں جو دل میں تو حیران ہو کیوں
میں تمھارے ہی دل کی تو آواز ہوں۔۔
سن سکو تو سنو دھڑکنوں کی زباں
میں یہاں ہوں یہاں ہوں یہاں 

وہ اب اسکا ہاتھ تھامے اسے بیڈ تک لایا تھا اور کمفرٹر اڑھانے لگا اور خود اسکا ہاتھ تھامے بیڈ سے نیچھے اسکے چہرے کو آنکھوں سے تکتے ہوۓبیٹھ گیا۔۔اور ایک دوسرے کو یونہی دیکھتے ہوۓ انکی آنکھیں کب لگی پتہ نہ چلا۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

صبح گھر میں غیر معمولی چہل پہل کی وجہ سے پری کی آنکھ کھلی تو وہ اپنے آس پاس دیکھنے لگی مگر جسے ڈھونڈھ رہی تھی وہ وہاں نا تھا

کیا میں خواب دیکھ رہی تھی۔

پری خود سے ہمکلام ہوئ تھی۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

سب نکاح کیلۓ ہال میں جمع ہو رہے تھے ۔

ایک ایک کرکے مہمان آرہے تھے دولہے بھی آچکے تھے اور اب دلہنوں کا انتظار تھا 

دونوں دلہنیں  تیار ہونے کے بعد بہت پیاری لگ رہی تھی اور ذرا فاصلہ پر الگ الگ نشستوں پر دونوں کو بٹھایا گیا تھا۔۔

۔
لبنہ بہت خوش تھی مگر پری کا چہرہ پر کسی قسم کا کوئ  تاثر نہ تھا۔تبھی جولی اندر آئ ۔

واؤ تم دونوں تو بہت پیاری لگ رہی ہواب بس آھل کی دلہن کو دیکھنا ہے وہ نکاح کیلۓ جا چکا ہے۔۔۔

جولی کی بات سنکر پری کا دل بے چین ہونے لگا تھا

نکاح ہونے میں ٹائم تھا تو ایونٹ آرگنائزر نے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلیے گانے چلا رکھے تھے  ۔۔ اسی وقت ایک گانا چلا جسے باقی سب کا پتہ نہیں مگر پری سننے لگی تھی۔۔

کب آؤ گے 
جسم سے جان جدا ہوگی 
کیا تب آؤ گے۔

دیر نا ہوجاۓ کہیں دیر نا ہوجائے 
آجا دیکھ میرا من گبھراۓ ۔
دیر نہ ہوجاۓ کہی دیر نا ہو جائیں

پری کی پلکیں بھیگنے لگی تھی اسے آھل کے ساتھ گزرا ہر لمحہ یاد آرہا تھا ۔ پری پر جولی کی نظر پڑی تو وہ اسکے پاس آکر بیٹھی ۔

پری رونے کی کوشش مت کرنا ورنہ سارا میک اپ خراب ہو جاۓ گا مجھے پتہ ہے یہ وقت بہت مشکل گزر رہا ہے تم پر پھر بھی پلیز چھپ رہنا ۔۔

جولی یہ کہتے ہوۓ ٹشو سے اسکی آنکھوں میں آۓ ہوۓ آنسو صاف کرنے لگی۔اور پری بہت آہستہ سے جولی کی طرف دیکھے بغیر سر جھکاۓ اس سے مخاطب ہوئ ۔

ہاں جولی یہ وقت واقعی بہت مشکل ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں چھپ رہو یا نہیں مگر آھل نے مجھے بابا سے کیوں نہیں مانگا۔آھل کہاں ہے کیوں نہیں آۓ وہ کیسے کسی اور کے ہونے جا رہے ہیں۔میری زندگی کے اندھیروں میں رونقیں بھر کر میری مجبوری نہیں سمجھ سکے ۔

پری کی بات سنکر جولی حیرت کے مارے اسے دیکھنے لگی تھی ۔پری کی۔گانے کے زور آواز سے کوئ انکی باتیں سن نہیں سکا تھا۔

کہاں ہے رونق محفل یہی سب پوچھتے ہیں
بارہاں تیرے نا آنے کا سبب پوچھتے ہیں 
دیر نا ہو جاۓ کہیں دیر نا ہو جاۓ۔
آہوں کی قسم تجھ کونالو کی قسم ہے 
خوابوں کی قسم تجھ کو خیالوں کی قسم ہے
ان بجھتے چراغوں کی اجالوں کی قسم ہے
آجا کے تجھ کو چاہنے والوں کی قسم ہے۔
حد ہوچکی ہے آجا
محفل سجی ہے آجا
جان پر بنی ہے آجا
تیری کمی ہے آجا
دیر نا ہوجاۓ کہیں دیر نا ہو جاۓ۔

پری کے بہتے آنسو دیکھ کر جولی اسے روم کے اندر موجود واشروم کی طرف لے گئ۔

پری یہ کیا کر رہی ہو تم ۔تمھیں اندازہ ہے ؟اس نے تمھارا انتظار کیا مگر تم نے بدلے میں کیا کیا؟

پری جو دیوار سے ٹیک لگاکر کھڑی تھی آسمان کی جانب دیکھنے لگی تھی اور کچھ گنگنانے لگی تھی۔

دل دیا اعتبار کی حد تھی 
جان دی میرے پیار کی حد تھی
مر گۓ ہم کھلی رہی آنکھیں 
یہ میرے انتظار کی حد تھی۔

اب جولی کی آ نکھیں بھی نم تھی۔

در سے ہٹتی نہیں نظر آجا
آجا دل کی پکار پر آجا
دیر کرنا میری عادت ہی صحیح 
پرتو دیر سے ہی صحیح مگر آجا۔

جولی نے پری کو چھپ کرانے کیلۓ گلے سے لگا لیا تھا۔

بس پری بس بیٹھو میں تمھارا چہرہ ٹھیک کر لو ۔

جولی اسے وہی بینچ پر بٹھا کر اسکے آنسو صاف کرکے اسکے میک اپ ٹھیک کرکے کوئ بات کیے بغیر واپس روم میں لے آئ تھی اور خود وہاں سے چلی گئ۔
 

🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

لبنہ اور زید کا نکاح ہو گیا تھا ان دونوں کو اسٹیج پر ساتھ بٹھایا گیا ۔۔۔

اب پری کا نکاح ہونے جا رہا تھا ۔وہ اپنی ذہنی الجھنوں اس قدر الجھی ہوئ تھی کہ نکاح خواہ کے الفاظ اسے سنائ ہی نہیں دے رہے تھے ۔تو احد کی آواز پر وہ ہوش کی دنیا میں لوٹی  تب اسے نکاح کی منظوری لیے جانے والے الفاظ سنائ دیے۔

کیا آپکو نکاح قبول ہے؟؟

پری جو احد کی جانب دیکھ رہی تھی  جو اسے سوالیہ نظروں  سے دیکھ رہا تھاپردے کے پیچھے سے آئ آواز کا اب جواب دینے لگی تھی

قبول ہے 
قبول ہے 
قبول ہے ۔

ہر طرف مبارکباد دینے کی سر گوشیاں ہونے لگی اور اب پردہ ہٹادیا گیا تھا مگر پری نے ایک نظر اٹھا کر سامنے کھڑے اپنے محرم کو نہیں دیکھا۔پھر انھیں بھی ساتھ اسٹیج پر بٹھایا گیا مگر کچھ دیر میں ہی پری کی رخصتی کا بولا گیا۔

 🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀

پری اس وقت کمرے میں تھی اسے ثناہ اور یمنا چھوڑنے آۓ تھے اور کمرے میں لاکر تھوڑی دیر بعد چلے گۓ تھے ۔آتے وقت بھی وہ پورا رستہ گاڑی میں سر جھکاۓ بیٹھی رہی اور احد سے گلے ملنے کے بعد وہ جو روئ تھی اب بھی اسکے آنسو جاری تھے سارا رستہ  کسی نے کسی سے کوئ بات نہیں کی تھی۔

پری کو کمرے میں بیٹھے کافی دیر ہوچکی تھی اسے عجیب لگ رہا تھا کہ گھر میں کوئ عورت ہے بھی یا نہیں کیونکہ اب  تک کوئ عورت اس سے ملنے نہیں آئ تھی جیسے عموماَ دولہے کے آنے سے پہلے آتی تھی ۔

وہ عجب کشمکش میں تھی کہ کمرے کا دروازہ کھلا اور پھر بند ہوا ۔

پری کا دل اسکے حلق میں آگیا تھا
اسے پسینے آنے لگے ۔

اسکے ہر قدم پر پری کی حالت مزید ابتر ہوتی جارہی تھی ۔
اب وہ قریب آکر پری کا جائزہ لیتا ہوا اسکے بے حد قریب بیٹھ گیا تھا۔

پری کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا تھا ۔اس نے پری کا ہاتھ تھاما تو پری لرزنے لگی تھی۔
اس نے پری کے ہاتھ میں وہی کڑھا پہنایا اور پھر انگھوٹی اسکے ہاتھ میں تھما کر اپنا ہاتھ آگے کیا 

پری کو یہ سب عجیب لگ رہا تھا کیونکہ اس نے ابھی تک پری سے کوئ بات نہیں کی تھی۔

پری انگھوٹی تھامے بیٹھی رہی مگر اسے پہنانے کی ہمت نہیں کرپا رہی تھی یا شاید پہنا نا نہیں چاہ رہی تھی ۔

وہ پری کی گھبرایٹ سمجھ گیا تھا اور اپنا موبائل ہاتھ میں تھامے اس پر انگیاں چلانے لگا اور مطلوبہ چیز نظر آتے ہی اس نے پلے آپشن پر کلک کیا جسے سنکر پری نے چونک کر  دوپٹہ کا گرا ہوا پلو اٹھاۓ بغیر اسکی جانب دیکھا 

تیرے ہتھ وچ ہتھ ہوۓ میرا ۔
تیرے تے اک وس ہوۓ میرا۔

یہ پری کا ہی گایا ہوا گانا تھا اور اسکرین پر پری کی تصویریں ایک کے بعد ایک بدل رہی تھی۔۔

پری اسے بے یقینی کے  عالم میں دیکھے جا رہی تھی۔تو وہ اسکی جانب موبائل اسکرین 

 دکھاتے ہوۓ بولا۔

تمھاری یہ حسین تصویریں میرے سسر نے ہی کھینچی کر دی تھی مجھے۔کتنی خوبصورت لگ رہی ہو پتہ ہے انھیں دیکھ کر سانسیں لے رہا تھا ورنہ پتہ نہیں کب کا مر۔۔۔

اسکے الفاظ اسکے لبو میں ہی رہ گۓ تھے کیونکہ پری نے اسکے لبو پر اپنا ہاتھ رکھ لیا تھا۔

آھل آپ!!!
یہ سچ ہے یا میرا بھرم!!

پری اب بھی یقین نہیں کر پا رہی تھی ۔

میں ہوں پری میں اب اجازت ہے تو تمھیں جی بھر کر دیکھ لو بہت ترسا ہوں میں ۔

پری نے اثبات میں سر ہلایا تو آھل نے پلو ں ہٹایا اور اب دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے اور دونوں کی آنکھیں نم تھی 

آھل نے پری کی جانب انگھوٹی بڑھائ تو پری نے مسکراتے ہوۓ لیکر اسے پہنا دی۔

آھل انگھوٹی کی طرف دیکھتا ہوا اس سے بولا

مہندی والی رات میں تم سے ملنے آیا تھا تمھارے دل کی بات جاننے مگر ملے بغیر ہی سب پتہ چل گیا مجھے ۔اتنا چاہتی ہو مجھے تو پہلے کیوں نہیں بتایا کیو ں اتنا تڑپا کررکھا مجھے۔

پری کے آنکھو ں سے آنسو بہنے لگے تو آھل نے اسے اپنی بانہوں بھر لیا ۔

اب تم کبھی نہیں روؤ گی میں تمھیں رونے نہیں دونگا ۔

💗❤💞💖💕💓💝💝💝💝

تین سال بعد۔

زید اور لبنہ اپنی ایک سالہ بیٹی حنا  کے ساتھ ہاسپیٹل کے باہر ویٹنگ ایریا میں موجود تھے جہاں احد فہد ثناہ اور نوفل بھی یمنا اور اپنے دوسالہ بیٹےعادل کے ساتھ موجود تھا

مگر آھل کتنی دیر سے کوریڈور کے چکر لگا رہا تھا اسکے چہرے پر چھائ پریشانی صاف واضح تھی ۔

تبھی لیڈی ڈاکٹر روم سے باہر آئ تو آھل اسکی جانب دوڑا

مبارک ہو ڈاکٹر آھل یو ہیو ٹونس کڈز بابا اینڈ بے بی ۔آپ اپنی وائف سے مل سکتے ہے مگر پلیز ایک ایک کرکے جاۓ۔

اس خبر سے سب کے چہرے کھل اٹھے تھے ۔

آھل روم کی جانب گیا اور اندر جاتے ہی اسکی نظر پری پر پڑی جو آنکھیں موندھے لیٹی تھی اور بےبی کآرٹ کے پاس جولی کھڑی اسے دیکھ کر مسکرا رہی تھی ۔

آھل کے بچوں کے پاس آتے ہی  جولی اسے کانگرس کہتی وہاں سے چلی گئ ۔

آھل دونوں بچوں کو باری باری دیکھ رہا تھا وہ خوش تھا بہت خوش تبھی پری کی آواز پر اسکی طرف گیا۔

آھل !!

مبارک ہو آپ کو۔

تمھیں بھی پری دیکھو کتنے پیارے ہے بہت کیوٹ 

ہممم بالکل سلونی اور زمان

یہ کیا نام بھی رکھ لیے یہ تو غلط ہے ایک کا تو مجھے رکھنے دیتی 

آھل نے پری کی طرف منہ بناتے ہوۓ کہا تو پری کا چہرہ اتر گیا۔

ارے جان نہیں میں مزاق کر رہا تھا بہت پیارے نام ہے شکریہ میری زندگی خوبصورت بنانے کیلۓ پری!!

آھل نے اسکے ماتھےپر لب رکھ  لیے تھے ۔

آپکا بھی شکریہ میری زندگی میں آکر مجھے نئ زندگی دینے کیلۓ ۔۔۔

ختم شد 


اور پھر وہ ہنسی خوشی رہنے لگیں ۔۔۔۔

Note:- 
AP  logon kesa laga Novel comment kar k zaroor plz. Agr Novel ap ko pasand aya ho to nechy share ky option hin wahan se ap share ko Novel ko apny friends ky saath. 
Thank you so much. Love you All.

Novel The Black Angel 4
4/ 5
Oleh